ترکیہ: صدر ایردوان کی طرف سے امیر کویت کی وفات پر اظہارِ افسوس

کویت کے امیر شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کو ترکیہ کے ایک پُر خلوص اور قابلِ اعتبار دوست کی حیثیت سے ہمیشہ دعائے رحمت و مغفرت کے ساتھ یاد کیا جائے گا: صدر رجب طیب ایردوان

2077497
ترکیہ: صدر ایردوان کی طرف سے امیر کویت کی وفات پر اظہارِ افسوس

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے کویت کے امیر شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ انہیں ترکیہ کے ایک پُر خلوص اور قابلِ اعتبار دوست کی حیثیت سے ہمیشہ دعائے رحمت و مغفرت کے ساتھ یاد کیا جائے گا۔

صدر ایردوان نے کل استنبول میں تقسیم ایوارڈ کی ایک تقریب سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ "عزیز بھائی اور کویت کے امیر شیخ نواف کی وفات پر مجھے بے حد افسوس ہوا ہے۔ میں اللہ سے ان کے لئے رحمت و مغفرت کا طلبگار ہوں۔ انہیں ترکیہ کے پُر خلوص اور قابلِ اعتبار دوست کی حیثیت سے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا"۔

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ" میں، کویت کے نئے امیر شیخ مشعل کے لئے بھی فرائضِ منصبی  میں کامیابی کا متمنی ہوں"۔



متعللقہ خبریں