ترک خفیہ سروس نے شمالی عراق میں آپریشن کے دوران پی کے کے ، کے سرغنہ سعدات آقسو کو غیر فعال کردیا
MİT کےمطابق سعدات آقسو نے 2016 میں شمالی شام میں ترک سکیورٹی فورسز کے خلاف منصوبہ بند کارروائیوں کے لیے ذاتی طور پر ہدایات دیں تھیں
2138794
نیشنل انٹیلی جنس آرگنائزیشن (MİT) نے عراق میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے نام نہاد کونسل ایگزیکٹوز میں سے سعدات آقسو جس کا کوڈ نام شیوگر چایا ہے کو غیر فعال کر دیا۔
MİT کےمطابق سعدات آقسو نے 2016 میں شمالی شام میں ترک سکیورٹی فورسز کے خلاف منصوبہ بند کارروائیوں کے لیے ذاتی طور پر ہدایات دیں تھیں۔
اطلاع کےمطابق آقسو/گارا میں PKK کے نام نہاد جنرل ایمونیشن منیجر کے طور پر کام کر رہا تھا۔
MİT کے فیلڈ ایجنٹوں کے مطابق آق سو نے تنظیم کے ان اراکین کو ہتھیار اور گولہ بارود فراہم کیا پنجہ آپریشن کے علاقے میں کارروائی کی تیاری کر رہے تھے۔
ان شواہد کی بنیاد پر، MİT نے دہشت گرد سعدات آقسو کو، اس کے ساتھ آنے والے دہشت گردوں کے ساتھ، گارا میں ایک پِن پوائنٹ آپریشن کے ذریعے غیر فعال کر دیا۔