انتہا پسند اسرائیلی حکومت کی نسل کشی پالیسیاں دونوں فریقین کے لیے خطرہ ہیں، ترکیہ

ترکیہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کی نسل پرستانہ اور غیر منصفانہ پالیسیوں کو ایجنڈے میں لانا جاری رکھے گا

2138716
انتہا پسند اسرائیلی حکومت کی نسل کشی پالیسیاں دونوں فریقین کے لیے خطرہ ہیں، ترکیہ

ترکیہ کا کہنا ہے کہ "انتہا پسند اسرائیلی حکومت کی نسل کشی پالیسیاں" اب فلسطینیوں اور اسرائیلیوں دونوں کے لیے خطرہ بن چکی ہیں۔

وزارت خارجہ نے اسرائیلی وزیر خارجہ یسرائیل کاٹز کی سوشل میڈیا پوسٹ کے حوالے سے تحریری بیان دیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ "صدر رجب طیب ایردوان نے  فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کی جانب سے کیے جانے والے ناقابل معافی جرائم کی دلیری سے مذمت کی ہے۔ ترکیہ اسرائیل  کی قتل عام پالیسیوں کو روکنے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہا ہے اور بین الاقوامی برادری سے اسرائیل کو تنہا کرنے کے لیے پرعزم اقدامات اٹھا  رہا ہے۔"

کچھ اسرائیلی سیاست دانوں کی طرف سے ترکیہ اور صدر ایردوان کو بے بنیاد الزامات کے ساتھ غیر مہذبانہ طریقے سے نشانہ بنا نے کی اصلی وجہ بھی یہی ہے "انتہا پسند اسرائیلی حکومت کی نسل کشی کی پالیسیاں اب فلسطینیوں اور اسرائیلیوں دونوں کے لیے خطرہ بن چکی ہیں۔"

بیان میں کہا گیا ہے کہ ترکیہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کی نسل پرستانہ اور غیر منصفانہ پالیسیوں کو ایجنڈے میں لانا جاری رکھے گا اور اس بات پر زور دیا کہ ترکیہ اس منصفانہ مقصد کا اس وقت تک دفاع کرے گا جب تک کہ فلسطینیوں کو ان کے اپنے ملک میں اپنی ریاست نہیں مل جاتی۔

اسرائیلی وزیر خارجہ کاٹز نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے حوالے سے اپنے الفاظ شیئر کرتے ہوئے صدر ایردوان پر طعنہ زنی کی تھی۔

 



متعللقہ خبریں