ترکیہ نے قبرص مذاکراتی عمل سے متعلق دعوے کو مسترد کردیا

بلگیچ نے کہا کہ مذاکراتی عمل کے دوران اتفاق رائے تک پہنچنے کے لیے جو  نرم رویہ اختیار کیا گیا  مکمل طور پر  بے بنیاد ہے

2008222
ترکیہ نے قبرص مذاکراتی عمل سے متعلق دعوے کو مسترد کردیا

ترکیہ نے قبرص کے مذاکراتی عمل میں شامل وزارت کے سینئر اہلکار کے بارے میں الزامات "بے بنیاد" اور "مکمل طور پر غلط"  ہونے سے آگاہ کیا ہے۔

وزارت خارجہ کی ترجمان تنجو بلگیچ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک بیان  دیتے ہوئے کہا ہے کہ بیرون ملک شائع ہونے والی کتاب  کا حوالہ دیتے ہوئے وزارت کے ایک سینئر اہلکار کے بارے میں بے بنیاد الزامات لگائے گئے  ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس اعلیٰ افسر  نے قبرص کے مذاکراتی عمل میں حصہ لیا تھا اس کے بارے میں یہ کہنا بے بنیاد ہے کہ ان کی وجہ سے  2017 میں یونانی قبرصی مذاکرات ناکام ہوئے تھے۔

بلگیچ نے کہا کہ مذاکراتی عمل کے دوران اتفاق رائے تک پہنچنے کے لیے جو  نرم رویہ اختیار کیا گیا  مکمل طور پر  بے بنیاد ہے۔  

بلگیچ نے کہا کہ ترکیہ کی قبرص کی پالیسی واضح ہے اور اس پالیسی کو تمام فریق اچھی  طرح  جانتے ہیں۔



متعللقہ خبریں