صدر ایردوان کا تعلیمی سال کے اختتام پر طلبا کومبارکباد کا پیغام

صدرایردوان   نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کردہ پیغام  میں کہا ہے کہ میں اپنے تمام بچوں، اپنے تمام طلباء اور ان کے قیمتی خاندانوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں

2000715
صدر ایردوان کا تعلیمی سال کے اختتام پر طلبا کومبارکباد کا پیغام

صدر رجب طیب ایردوان نے 2022-2023 تعلیمی سال کے اختتام کے موقع پر ایک پیغام  جاری کیا ہے۔

صدرایردوان   نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کردہ پیغام  میں کہا ہے کہ میں اپنے تمام بچوں، اپنے تمام طلباء اور ان کے قیمتی خاندانوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، جو آج نتیجہ وصول کررہے ہیں  اور نتیجہ حاصل کرنے پر خوشی کی کیفیت سے دوچار ہیں۔  میں اپنے معزز اساتذہ کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا جن کی کوششوں اور قربانیوں  سے  بچوں کو ملک، قوم اور قوم کے لیے مفید افراد کے طور پر پڑوان چڑھانے میں مدد ملی ہے۔



متعللقہ خبریں