لبنانی نژاد سویڈش گلوکار مہر زینکی ترکیہ پہنچ کر زلزلہ متاثرین کی امداد

زلزلے کے پہلے دن  ہی  ہر روز ترکیہ  کی امداد   کا مطالبہ کرنے والے   مسلمان گلوکار  نے برطانیہ میں قائم خیراتی ادارے "سلام چیریٹی" کے ساتھ مل کر خطے میں کھانا تقسیم کیا

1945590
لبنانی نژاد سویڈش گلوکار  مہر زینکی   ترکیہ پہنچ کر زلزلہ متاثرین کی امداد

لبنانی نژاد سویڈش گلوکار مہر زین نے ترکیہ آکر زلزلہ متاثرین کے لیے امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا ہے۔

زلزلے کے پہلے دن  ہی  ہر روز ترکیہ  کی امداد   کا مطالبہ کرنے والے   مسلمان گلوکار  نے برطانیہ میں قائم خیراتی ادارے "سلام چیریٹی" کے ساتھ مل کر خطے میں کھانا تقسیم کیا۔

اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اپنی فلاحی سرگرمیوں کی تصاویر شیئر کرنے والے مشہور فنکار نے کہا، "ہم آج زلزلے سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے شہروں میں سے ایک قہرامان ماراش پہنچے ہیں ۔ میں یہاں ہونے والی تباہی کو آپ تک پہنچانے کی کوشش کر رہا ہوں، لیکن یہ میرے لیے اسے کیمرے کے ذریعے  دکھانا ممکن نہیں ہے۔ یہ چھوٹی چھوٹی چیزیں ہیں جو ہم یہاں  کررہے ہیں  میرے خیال میں  بہت ضروری ہیں ۔ آپ کے تعاون کے لذریعے ہی یہ مدد متعلقہ افراد تک پہنچ رہی ہے۔  آپ سب کا شکریہ۔

انہوں نے کہا کہ  کہ وہ شہر کے مرکز میں ہیں جہاں  بہت سی عمارتیں تباہ ہو گئی تہیں ، زین نے کہا، "یہ عظبہت بڑے   زلزلے کا مرکز ہے۔ لاکھوں لوگ بے گھر ہو گئے ہیں۔ ہمیں جتنی ہو سکے مدد کرنی چاہیے۔

اس سے قبل اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر عطیہ کی مہم ک جاری رکھنے والے گلوکار  کو   دنیا کے مختلف حصوں سے مثبت تبصرے اور سپورٹ پیغامات وصول ہو رہے ہیں۔

ترکیہ میںگزشتہ ہفتے  7.7 اور 7.6 شدت کے زلزلے جس میں  ہزاروں جانیں ضائع ہوئیں اسے صدی کی آفت  قرار دیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں