ترکیہ نے آذربائیجان کے ہمراہ خطے میں ایک  نئے دور کی بنیاد رکھی ہے، صدر ایردوان

ہم  بحیرہ اسود میں دریافت ہونے والی گیس کو قومی نظام سے جوڑنے کے لیے دن رات کام کر رہے ہیں

1923199
ترکیہ نے آذربائیجان کے ہمراہ خطے میں ایک  نئے دور کی بنیاد رکھی ہے، صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان  کا کہنا ہے کہ ترکیہ نے آذربائیجان کے ہمراہ خطے میں ایک  نئے دور کی بنیاد رکھی ہے،  آرمینیا کی جانب سے عقل سلیم سے کام لیتے ہوئے امن، سلامتی اور سکون کی جانب  پیش قدمی کرنے پر  خطے میں   امور میں تیزی آئیگی۔

شہر ارض ِ روم میں  اجتماعی  تقریب میں  شرکت کرنے والے صدر ایردوان نے  کہا کہ ہم  بحیرہ اسود میں دریافت ہونے والی گیس کو قومی نظام سے جوڑنے کے لیے دن رات کام کر رہے ہیں ،"ہم پیر کو اپنی قوم کو ایک  نئی خوشخبری سنائیں گے۔ بحیرہ اسود کی گیس کو استعمال میں لانے کے بعد ہماری قوم کے لیے مزید خوشخبریاں سنائی  جائیں گی۔"

ان کا کہنا تھا کہ ترکیہ  کو ایشیا   کے محل وقوع سے یورپ تک   پھیلی ہوئی  پیٹرول اور قدرتی گیس کی پائپ لائنوں کی ترسیل  اور تجارتی مرکز بنانے کی کوششوں کے دائرہ کار میں  اہم ترین  اسٹیشنوں میں سے ایک ارض روم ہو گا۔

علاقائی استعداد کو موثر طریقے سے استعمال کر سکنے کی راہ میں  سب سے  بڑی رکاوٹ  قفقاز میں تصادم اور تناو کو ایک ایک کر کے حل کرنے کا ذکر کرنے والے ایردوان نے کہا کہ " ہمارے ملک کے  تعاون سے قاراباغ کو قبضے سے نجات دلانے والے آذربائیجانی  بھائیوں کے ہمراہ  ہم اس خطے میں  ایک نئے دور کی بنیادیں رکھ رہے ہیں۔  بحیرہ روم کو ارض روم سے ملانے والے ٹنلز اور شاہراہیں، بحیرہ روم کی  بندر گاہوں کو قفقاز  سے یکسانیت دلانے والے بنیادی  ڈھانچے میں ہماری سرمایہ کاریاں  ان عظیم مواقع سے استفادہ کرنے کے لیے ہیں۔



متعللقہ خبریں