یونان اسلحہ جمع کر رہا ہے تو ہم بھی ضروری اقدامات کریں گے: چاوش اولو

یونان جزائر کو مسلح کر رہا ہے تو یقیناً ہم بھی اس کے مقابل ضروری اقدامات کریں گے: وزیر خارجہ میولود چاوش اولو

1886266
یونان اسلحہ جمع کر رہا ہے تو ہم بھی ضروری اقدامات کریں گے:  چاوش اولو

ترکیہ کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ ہم یونان کے مقابل ضروری اقدامات کریں گے۔

میولود چاوش اولو نے ضلع دینیز لی میں منعقدہ  پریس کانفرنس میں یونان  کی تحریکی کاروائیوں کے بارے میں بات کی۔

انہوں نے کہا ہے کہ " یونان جزائر کو مسلح کر رہا ہے تو یقیناً ہم بھی اس کے مقابل ضروری اقدامات کریں گے"۔

واضح رہے کہ یونان کی طرف سے، بحیرہ ایجئین  کے غیر عسکری حیثیت کے حامل، جزائر میں بکتر بند گاڑیاں بھیجے جانے کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان تناو میں اضافہ ہو گیا ہے۔



متعللقہ خبریں