صدر ایردوان نوبل امن انعام کے مستحق ہیں : امریکی مشیر برائے پینٹاگون

امریکی امور دفاع پینٹاگون کے مشیروں میں شامل ڈاو ۔ایس۔ زاخیم نے کہا ہے کہ استنبول معاہدے کی وجہ سے صدر ایردوان   نوبل امن انعام کے مستحق ہیں

1861614
صدر ایردوان نوبل امن انعام کے مستحق ہیں : امریکی مشیر برائے پینٹاگون

امریکی امور دفاع پینٹاگون کے مشیروں میں شامل ڈاو ۔ایس۔ز اخیم نے کہا ہے کہ صدر ایردوان   نوبل امن انعام کے مستحق ہیں۔

 بعض نظریاتی ادارون   کےلیے  تجزیات پیش کرتےہوئے زاخیم نے  دی ہل نامی اخبار میں ایک مقالہ تحریر کیا ہے۔

 اس مقالے میں زاخیم نے لکھا ہے کہ  ترک صدر نے روس اور یوکرین کے درمیان بحیرہ اسود کی بندرگاہوں کے راستے  یوکرین سے غلے کی ترسیل پر مبنی معاہدے میں ثالثی کا  موثر کردار ادا کیا ہے، یوکرینی غلے پر روسی پابندی سے 22 ملین ٹن غلے کی برآمد رک گئی جبکہ بارودی سرنگوں کی صفائی کے معاملے میں بھی دونوں ملکوں کے درمیان ناچاقی قائم رہی ۔

اس صورت حال کے پیش نظر دنیا بھر میں غذائی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا اور کروڑوں لوگ فاقہ کشی ے دہانے پر پہنچ گئے مگر استنبول  معاہدے کے ذریعے   ان مسائل کے خاتمے میں مدد ملے گی اور روس بھی اپنی غذائی مصنوعات اور کھاد برآمد کرنے کے قابل ہوگا۔

 زاخیم نے کہا کہ  استنبول معاہدے کا اطلاق صدر ایردوان کی  بلا شبہ اہم کامیابی ہے جنہوں نے جنگ کے باوجود یوکرین اور روس کے درمیان اپنے روابط کی بدولت اس معاہدے کو یقینی بنایا ہے ۔

زاخیم نے کہا کہ صدر ایردوان نوبل  امن انعام کے مستحق نظر آتے ہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں