ترکی کے تحفظات دور کرنے کےلیے تیار ہیں:انتی کائیکونین

فن لینڈ کے وزیر دفاع انتی کائکونین نے کہا ہے کہ ہم نیٹو میں رکنیت کے حوالے سے ترک تحفظات کو دور کرنے کےلیے تیار ہیں

1836927
ترکی کے تحفظات دور کرنے کےلیے تیار ہیں:انتی کائیکونین

فن لینڈ کے وزیر دفاع انتی کائکونین نے کہا ہے کہ ہم نیٹو میں رکنیت کے حوالے سے ترک تحفظات کو دور کرنے کےلیے تیار ہیں۔

 فینیش وزیر دفاع نے  ہیلسینکی میں نیٹو میں شمولیت اور ملکی دفاعی استعداد کے بارے میں اخبار نویسوں سے بات چیت کی ۔

  کائیکونین نے  امید ظاہر کی کہ ہم تمام اتحادی ممالک سے امید کرتےہیں کہ وہ  موثر مکالمت کے لیے راہ ہموار کریں گے۔

 سویڈن اور فن لینڈ  کی نیٹو میں شمولیت اور اس پر ترکی کے تحفظات کے حوالے  سے کائیکونین نے کہا کہ  نیٹو نے  ایک آزاد پالیسی اپنا رکھی ہے، اواخر ماہ میڈریڈ میں ہونے والے نیٹو اجلاس سے قبل امید ہے کہ  یہ معاملہ حل ہو جائے گا۔

دریں اثنا، امریکہ میں موجود نیٹو سیکریٹری جنرل ژانز اسٹوٹن برگ نے  اس بات کا اعادہ کیا کہ  سویڈن اور فن لینڈ کو نیٹو میں شمولیت کے حوالے سے موجود ترکی کے تحفظات پر بات کرنے کی ضرورت ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں