فخر الدین آلتون کا ترکی اور الجزائر کے درمیان طے پانے والے معاہدوں کے بارے میں جائزہ

آلتون نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ دارالحکومت انقرہ میں صدر ایردوان اور الجزائر کے صدر عبدالمجید   تبون کی موجودگی میں کان کنی، ماحولیات، تعلیم، ثقافت اور دفاعی صنعت کے شعبوں میں کئی معاہدوں پر دستخط کیے گئے

1828038
فخر الدین آلتون  کا ترکی اور الجزائر کے درمیان طے پانے والے معاہدوں کے بارے میں جائزہ

صدر کے اطلاعاتی امور  ڈائریکٹر  فخر الدین  آلتون  نے کہا کہ صدر رجب طیب ایردوان کی سرکردہ سفارت کاری کی بدولت ترکی اور اس کے ادارے روز بروز مضبوط ہو رہے ہیں۔

فخر الدین  آلتون  نے ترکی اور الجزائر کے درمیان طے پانے والے معاہدوں کے بارے میں جائزہ لیا۔

آلتون نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ دارالحکومت انقرہ میں صدر ایردوان اور الجزائر کے صدر عبدالمجید   تبون کی موجودگی میں کان کنی، ماحولیات، تعلیم، ثقافت اور دفاعی صنعت کے شعبوں میں کئی معاہدوں پر دستخط کیے گئے  جن سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات   مزید   مضبوط ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ  ان معاہدوں میں سے ایک کا تعلق میڈیا اور کمیونیکیشن کے شعبے سے ہے، آلتون نے خواہش ظاہر کی کہ یہ معاہدے دونوں ممالک کے لیے خوش آئند ہوں گے۔

 انہوں نے کہا کہ  اس وقت  جب کہ پوری دنیا بحرانوں سے نبردآزما ہے، ترکی کے دیگر ممالک کے ساتھ طے کردہ  معاہدے   ترک صدر کی کامیاب قیادت کی بدولت ہیں۔ ہمارا ملک اور ہمارے ادارے دونوں ان معاہدوں کے نتیجے میں دن بدن مضبوط ہو رہے ہیں۔ ہمارے صدر کی قیادت کی سفارت کاری، اصولی خارجہ پالیسی پر اعتماد  سے دونوں ممالک  کے رہنماؤں کے ساتھ دو طرفہ تعلقات  کو مزید مضبوط بنایا ہے۔

 



متعللقہ خبریں