اتاترک کلچرل سنٹر ترکی کے ثقافتی۔ فنونی  دل کے دھڑکنے والا ایک مقام ثابت ہو گا، ترک صدر

صدرایردوان نے  اتاترک مرکزِ ثقافت کی افتتاحی تقریب کے دوران اپنے خطاب میں  شرکا کو سلام پیش کیا اور جمہوریہ ترکی کے قیام کی 98 ویں سالگرہ کی مبارکباد پیش کی

1726781
اتاترک کلچرل سنٹر ترکی کے ثقافتی۔ فنونی  دل کے دھڑکنے والا ایک مقام ثابت ہو گا، ترک صدر
AKM.jpg
erdogan akm.jpg
erdogan akm acilis.jpg

صدر رجب طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ  استنبول  کی علامت  اتاترک کلچرل سنٹر ترکی کے ثقافتی۔ فنونی  دل کے دھڑکنے والے ایک مقام کی حیثیت سے صد ہا سال تک  اپنے وجود کو جاری رکھے گا۔

جناب ایردوان نے  اتاترک مرکزِ ثقافت کی افتتاحی تقریب کے دوران اپنے خطاب میں  شرکا کو سلام پیش کیا اور جمہوریہ ترکی کے قیام کی 98 ویں سالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔

 ایردوان نے ہزاروں سالوں پر محیط مملکتوں کے سلسلے کے ایک محل وقوع   کی آخری کڑی  جمہوریت کو تحفے میں  دینے والے غازی مصطفی ٰکمال اتاترک سمیت  قومی  جدوجہد کے ہیروؤں کا شکریہ ادا کیا اور ان کی مغفرت کی دعا کی۔

انہوں نے 98 ویں یوم ِ جمہوریہ  کی خوشیاں منائے جانے والے اس  دن  ملک و استنبول  کے لیے ایک نئے ثقافتی  شہہ کار    کو عوام سے ہمکنار کرنے کی خوشی اور فخر کا اظہار  کیا۔

تقسیم اسکوائر میں 75 برس قبل سنگ بنیاد ڈالے  اتاترک مرکز ثقافت کے  کچھ مدت قبل اب ناقابل استعمال   ہونے کی وضاحت کرتے ہوئے   ترک صدر نے بتایا کہ 95 ہزار مربع میٹر پر محیط  اس شہہ کار کو اڑھائی سال جیسی قلیل مدت کے اندر پایہ  تکمیل تک پہنچایا گیا ہے،نیا  اتاترک مرکزِ ثقافت    استنبول اور دنیا بھر کو ناقابلِ فراموش  ثقافتی فنونی  خدمات پیش کرنے والا  ایک ابدی    شہہ کار ثابت ہو گا۔

صدر ایردوان نے سماجی رابطوں کے  پیجز پر "#AKMyeniden" ٹیگ   کے ساتھ اپنے  پیغام میں  لکھا ہے کہ ’’یہ مرکز ہمارے وطن، استنبول  اور فن و ثقافت سے وابستہ  حلقوں کے  لیے خیر و عافیت کا وسیلہ ثابت ہو۔‘‘



متعللقہ خبریں