قطر: نصر۔2020 عسکری مشقیں ختم،قطری مسلح افواج کے سربراہ کا اظہار تشکر

مشقوں کے روح رواں جنرل حمد بن احمد النعیمی نے کہا کہ یہ مشقیں تیس جون  کو شروع ہوئیں تھیں جن میں مختلف مرحلے شامل تھے جن میں ہمیں اپنی عسکری صلاحیتیوں کو مزید بہتر بنانے کا موقع ملا

1518483
قطر:  نصر۔2020 عسکری مشقیں ختم،قطری مسلح  افواج کے سربراہ کا اظہار تشکر

قطری مسلح افواج کی   ترک فوج کے ہمراہ  اہتمام کردہ نصر 2020فوجی مشقیں اپنے انجام کو پہینچیں۔

 قطری وزارت دفاع کے مطابق، ان مشقوں کی تکمیل  کے تحت ایک تقریب میں دوران قطری مسلح افواج کے سربراہ لیفٹینٹ جنرل غانم بن شاہین الغانم ، ترک سفیر مہمت مصطفی گوکسو اور بعض دیگر اعلی فوجی حکام نے شرکت کی ۔

 ان مشقوں کے روح رواں جنرل حمد بن احمد النعیمی نے اپنے خطاب میں کہا کہ   یہ مشقیں قطری فوج کے تمام شعبوں  اور ترک مسلح افواج کے ایک گروپ کی شرکت سے منعقد  کی گئی تھیں۔

 انہوں نے کہا کہ یہ مشقیں تیس جون  کو شروع ہوئیں تھیں جن میں مختلف مرحلے شامل تھے جن میں ہمیں اپنی عسکری صلاحیتیوں کو مزید بہتر بنانے کا موقع ملا ۔

 



متعللقہ خبریں