کوروناوائرس کامقابلہ کرنے کےساتھ ساتھ بعدکی صورتِ حال کےمقابلےکےلیےبھی تیار رہناچاہیے: صدر ایردوان

صدر ایردوان نے ان خیالات کا اظہار  پر ترکی زبان  بولنے والے ممالک کی تعاون کونسل کی غیر معمولی ویڈیو کانفرنس سمٹ میں خطاب کرتے ہوئے کیا

1395406
کوروناوائرس کامقابلہ کرنے کےساتھ ساتھ بعدکی صورتِ حال کےمقابلےکےلیےبھی تیار رہناچاہیے: صدر ایردوان

صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ بحیثیت ترک کونسل ، نئی قسم کے کوروناوائرس  (کوویڈ ۔19) کے خلاف اپنی جنگ جاری رکھے ہوئے ہیں تو ہمیں  اس وبا کے بعد تیاری کرنے کی ضرورت ہے۔

صدر ایردوان نے ان خیالات کا اظہار  پر ترکی زبان  بولنے والے ممالک کی تعاون کونسل کی غیر معمولی ویڈیو کانفرنس سمٹ میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ پوشیدہ دشمن کے خلاف سخت جنگ  جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ  ترک کونسل کا اجلاس کورونا وائرس کی وبا کے خلاف جنگ میں یکجہتی کو مستحکم کرے گا اور مجھے یقین ہے کہ ہم اس شورش زدہ عمل سے زیدہ مضبوط بن کر نکلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ترکی نے  وائرس کے پھیلاو  کے آغاز ہی کے موقع پر  سخت اقدامات اٹھانا شروع کردیے تھے جس کے نتیجے میں ترکی کو اس وقت کسی سنگین صورتِ حال کا سامنا نہیں ہے۔

"انہوں نے کہا کہ ہم اپنی ضروریات  پورا کرنے کے علاوہ اپنے بھائیوں کی بھی  امداد  کو جاری رکھے ہوئے ہیں ان کے بھی شانہ بشانہ کام کررہے ہیں۔  اپنے بھائیوں کی درخواستوں کو ترجیح دیتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت  اس  وبا کی وجہ سے  ایک عالمی سماجی و اقتصادی بحران بھی جاری ہے۔

انہوں نے   نقل و حمل ، کسٹم ، بارڈر کراسنگ جیسے علاقوں میں صحت عامہ کا خیال رکھتے ہوئے انتہائی عملی اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے رکن ممالک  کے وزیر ٹرانسپورٹ اور تجارت کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعےاجلاس منعقد کرنے کی بھی  ضرورت پر زور دیا۔

صدر ایردوان نے کہا ، "یقینا ہم کورونا وائرس کے ساتھ جنگ ​​جیتیں گے۔"

"انہوں نے کہا کہ  اپنی جدوجہد جاری رکھتے ہوئے تو ہمیں  اس وبا کے بعد تیاری کرنے کی ضرورت ہے۔ہمیں صحت ، تجارت ، معیشت ، اور معاشرتی نفسیات سے مربوط انداز میں رجوع کرنا چاہئے ، تعاون کے شعبوں کی نشاندہی کرنا چاہئے اور تیزی سے ضروری اقدامات کرنا چاہئے۔"



متعللقہ خبریں