لاکھوں عازمین حج میدان عرفات پہنچ گئے، رکن اعظم وقوف عرفہ بھی آج ادا کیا جائیگا

عازمین حج مسجد نمرہ سے خطبہ حج سنیں گے ظہر اور عصر کی نمازیں اکٹھی اداکریں گے، اور مغرب تک میدان عرفات میں وقوف کریں گے۔ مفتی اعظم عبدالعزیز آل شیخ کی علالت کے باعث امام الشیخ صالح بن حمید آج خطبہ حج دیں گے

569234
لاکھوں عازمین حج میدان عرفات پہنچ گئے، رکن اعظم وقوف عرفہ بھی آج ادا کیا جائیگا
türk hacı adayları arafat'ta.jpg
türk hacı adayları arafat'ta.jpg

دنیا بھر سے آئے ہوئے لاکھوں اہل ایمان حج کے رکن اعظم وقوف عرفات کی ادائیگی کے لئے میدان عرفات پہنچ رہے ہیں۔

اس سے پہلے عازمین حج نے تمام رات منیٰ کی خیمہ بستی میں کھلے آسمان تلے گزاری۔

عازمین حج مسجد نمرہ سے خطبہ حج سنیں گے ظہر اور عصر کی نمازیں اکٹھی اداکریں گے، اور مغرب تک میدان عرفات میں وقوف کریں گے۔ مفتی اعظم عبدالعزیز آل شیخ کی علالت کے باعث امام الشیخ صالح بن حمید آج خطبہ حج دیں گے۔
 نماز ظہر و عصر ایک ساتھ ادا کی جائے گی ۔ عرفات میں دن بھر قیام اور مغرب کی اذان کے بعد حجاج کرام مزدلفہ روانہ ہوں گے جہاں نماز مغرب اور عشا اکھٹی ادا کی جائے گی ۔ رات بھر مزدلفہ میں کھلے میدان اور پہاڑوں پر قیام کریں گے وہاں سے شیطان کو مارنے کے لئے کنکریاں جمع کریں گے ۔ جحاج کرام 10 ذی الحج کو فجر کی نماز کے بعد منیٰ روانہ ہوں گے ، وہاں شیطان کو کنکریاں ماریں گے ، قربانی کرنے اور سر منڈوانے کے بعد احرام کھول دیں گے ۔ حجاج مسجد حرام پہنچ کر طواف زیارت کریں گے اور واپس منی آ جائیں گے ۔ وہاں باقی شیطان کو کنکریاں ماریں گے ۔ حجاج کرام گھروں کو واپسی سے پہلے طواف وداع کریں گے ۔  

ادھر اتوار کی صبح غلاف کعبہ کی تبدیلی کی سادہ اور پروقار تقریب ہوئی۔ غلاف کعبہ ہر سال نو ذوالحج کو تبدیل کیا جاتا ہے۔

 



متعللقہ خبریں