ترکیہ اور توانائی 17

ترکیہ سے نکلنے والے پیٹرول کی یومیہ پیداوار اور نئے ذخائر کی دریافت کے حوالے سے ایک رپورٹ

2130845
ترکیہ اور توانائی 17

تر کیہ نے اپنی تاریخِ جمہوریہ میں پیٹرول کی پیداوار میں  ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔  ترکیہ کی یومیہ  تیل کی  پیداوار ایک لاکھ بیرل سے زائد ہو گئی ہے۔

گبار علاقے کے پیٹرول نے اس عمل میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ شہیدآئی بیوکے  یالچن اور شہید اسماء  چیوک  آئل فیلڈز  میں  یومیہ پیداوار 40 ہزار بیرل سے تجاوز کر چکی ہے۔

 اس طرح ترکیہ نے سال 2024  کے پیٹرول کے پیدواری ہدف کو سال کے پہلے تین ماہ میں ہی  پورا کر لیا ہے۔

اب رواں سال کا  نیا ہدف اس سے  قبل کے ڈیڑھ لاکھ  بیرل کے بعد 2 لاکھ بیرل تک  مقرر کر دیا گیا ہے۔

ترک پیٹرولیم   کا تخمینہ ہے کہ شہید آئی بیوکے یالچن   میں مجموعی طور پر تیل کے ذخائر کی مقدار تقریباً ایک بلین بیرل ہے تو  قابل پیدوار ذخائر کی مقدارقریب 600 ملین بیرل ہے۔

اگرچہ شرناک  پیداوار میں ایک اہم مقام رکھتا ہے،  تا ہم مذکورہ فیلڈز کو مختصر مدت میں وسیع کرنے کی  توقع کی جاتی ہے۔

اولین طور پر قلیل مدت کے اندر صوبہ  حقکاری اور وان میں ڈرلنگ کی نئی سرگرمیاں شروع ہو جائیں گی۔

ایک اندازے کے مطابق اس خطے میں بالخصوص شہیدلیفٹننٹ  بحیرہ روم   تیل کے ذخائر کی خاصی مقدار موجود ہے۔ بتایا گیا ہے کہ زیادہ تر 2,500 سے 4,500 میٹر کی گہرائی میں   ڈرلنگ  کی جا رہی  ہے۔

طویل مدت میں 14 صوبوں میں 18  فیلڈز میں تیل کا کھوج لگانے کا کام شروع کیا جائیگا۔

وان اورحقکاری کے علاوہ غازی انتپ، انطالیہ، چناق قلعے، شانلی عرفا، زونگل دق، دیارِ بکر، بارطن، قارابیوک، کاستامونو، ایلازی، ایدرنے، قاہرامان مراش اور کیلیس میں پیٹرول تلاش کیا جائیگا۔

تیل کی پیداوار میں اضافے کے ساتھ، ترکیہ ابتدائی طور پر اپنی تیل کی ضرورت  کا 20 فیصد قومی وسائل سے پورا کرے گا۔ اس بات پر زور دیا  جا رہا ہے کہ یہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کو ختم کرنے کی جانب ایک بہت مثبت قدم ہوگا۔

ایک اندازے کے مطابق  نئی دریافتوں کی بدولت  ترک معیشت کو 3 ارب ڈالر سے زائد کا نفع ہو گا۔

گبار پیٹرول پائپ لائن  کی نشاط

ترکیہ فی الحال اس خطے میں تیل کی زمینی طور پر نقل و حمل کرتا ہے۔ تاہم گبار اورخطے کے  دیگر پیٹرول  کو مین لائنوں تک پہنچانے کے لیے پائپ لائن بچھانے کا کام جاری ہے۔

گبار  سے بوتاش  کے عدیل اسٹیشن تک   پیٹرول پائپ لائن کی تعمیر کی جا رہی ہے ۔ لائن کا تقریباً نصف کام مکمل ہو چکا ہے۔ اس  تیل کو عدیل اسٹیشن سے جیہان اور دور ت یول  تک پہنچایا جائے گا۔ اس طرح  تیل کی آسانی سے برآمد کی راہ ہموار ہوگی۔

تا ہم ترکیہ کی پیٹرول کارروائیاں محض  خشکی تک محدود نہیں۔

سمندروں میں بھی تلاشی کی سرگرمیاں 4 ڈرلنگ بحری جہازوں کے ذریعے تواتر سےجاری ہیں۔ فاتح، یاووز اور قانونی  بحری جہاز بحیرہ اسود میں  سسمیک  تحقیق اور ڈرلنگ کی سرگرمیاں انجام دے رہے ہیں، جب کہ عبدالحمید  خان  بحری جہاز بڑے پیمانے پر بحیرہ روم کے علاقے میں سسمیک  تحقیق اور ڈرلنگ  کا کام کر رہا ہے۔



متعللقہ خبریں