ترک جغرافیائی مسجل مصنوعات18

سامسون کا قاز

2133966
ترک جغرافیائی مسجل مصنوعات18

بحیرہ اسود کے ساحل پر واقع سامسون شہر، جو ترکیہ کے قیام کے دور میں ایک تاریخی اہمیت کا حامل تھا، مقامی پکوانوں کا گھر ہے۔ سامسون  قاز، جسے سامسن اندرونی علاقائی بلدیات  کی درخواست پر 2011 میں ترکیہ کی جغرافیائی طور پر مسجل  مصنوعات میں شامل کیا گیا تھا، ایک ، مخصوص پکوان ہے  جسے  قاز کے گوشت، بلگور پلاو اور  روٹی کے ساتھ تیار کیا جاتا ہے۔ سامسون قاز، جس کی تیاری میں تقریباً 4 گھنٹے لگتے ہیں، سردیوں میں شادیوں، تعطیلات اور پرہجوم گھریلو اجتماعات کے لیے ناگزیر ہے۔ تقریباً 2 کلو قاز  کا گوشت، 1 کلو بلگور اور 30 رومالی  روٹیاں ، کھانے میں استعمال ہوتے ہیں۔ قاز کی تیاری  کے لیے خصوصی طریقے استعمال کیے جاتے ہیں جن میں  مہارت کی ضرورت ہوتی ہے۔ ایک صاف اور نمک لگے قاز  کو اس کی گردن سے پکنے کے لیے گھروں میں لکڑی سے چلنے والی چمنی کے اوپر کانٹے پر لٹکایا جاتا ہے۔

ہر طرف اچھی طرح پکانے کے لیے قاز کو وقتاً فوقتاً موڑنا پڑتا ہے۔ ٹپکتی ہوئی چربی کو اکٹھا کرنے کے لیے ایک  برتن  یا پرات  لٹکے ہوئے  قاز کے نیچے رکھی جاتی ہے۔ آگ کے اثر سے انگارے میں بدل جانے سے  قاز کو اچھی طرح پکایا جاتا ہے  جس پر اس کی  کھال خستہ ہو جاتی ہے۔ گوشت کو سخت ہونے سے بچانے کے لیے "تیرید" نامی تیل جو نیچے کڑاہی میں بہتا ہے، کبھی کبھار چمچ کی مدد سے گوشت پر لگایا جاتا ہے۔ دریں اثنا، ایک اور چولہے پر تیار کیے گئے بلگور پلاو میں  قاز  کی چربی ڈالی جاتی ہے۔

نرم پکے ہوئےقاز کے گوشت کو ٹکڑوں  کی شکل میں  ہڈیوں سے الگ کر کے چاول کی پرات پر تقسیم کیا جاتا ہے۔ آخر میں،  قاز کا گوشت اور بلگور  پلاو  کو گرم گرم پیش کیا جاتا ہے، اس کے ساتھ قاز کی چربی میں ڈوبی رومالی روٹی بھی ہوتی ہے۔

 


ٹیگز: #سامسون

متعللقہ خبریں