کیا آپ جانتے ہیں۔ 81

کیا آپ جانتے ہیں۔ 81

1673749
کیا آپ جانتے ہیں۔ 81

کیا آپ کو معلوم ہے کہ ترکی کے ضلع دیار بکر کی فصیلیں سات ہزار سالہ قدیم تاریخی ماضی کی حامل ہیں؟

 

ترکی کے جنوب مشرقی اناطولیہ کے علاقے میں واقع دیار بکر اپنے جدید خدو خال کےساتھ ساتھ  علاقے کی تاریخ کی عکاس فیصلوں کی وجہ سے بھی مشہور ہے۔ دعوے کے مطابق  قدیم تہذیبوں کی عکاس یہ فصیلیں  3000 سے 4000 قبل مسیح کے سالوں میں تعمیر کی گئیں۔

 

 ان فصیلوں کا شمار دنیا کی مضبوط ترین فصیلوں میں ہوتا ہے۔ فصیلوں کی لمبائی تقریباً 5200 میٹر ہے۔ دفاعی مقاصد کے تحت  تعمیر کئے گئے برجوں اور فصیلوں کی دیواروں کی بلندی ایک پُر شکوہ منظر پیش کرتی ہے۔ دفاعی برجوں اور فصیلوں کی دیواروں کی بلندی جگہ جگہ 8 سے 12 میٹر کے درمیان تبدیل ہوتی ہے۔  قلعے کی دیواروں اور برجوں  کے ابھرے ہوئے آرائشی نقش و نگار  نہایت متاثر کن اور شاندار نظارہ پیش کرتے ہیں۔

 

دیار بکر فصیلوں کے 4 مرکزی داخلی دروازے ہیں۔ تاریخی ذرائع کے مطابق یہ چار دروازے  میزوپوٹیمیا  کی اہم تجارتی گزرگاہ قبول کئے جانے والے علاقے دیار بکر میں نظم و ضبط کو یقینی بنانے اور داخلے و خروج پر نگاہ رکھنے کے لئے تعمیر کئے گئے ۔ 19 ویں صدی تک شہر کی فصیلوں کے دروازے طلوع آفتاب کےساتھ کھُلتے اور غروب آفتاب کے وقت بند ہو جاتے اور اس کے بعد شہر میں داخلہ و خروج ممنوع ہو جاتا تھا۔

 

دیار بکر فصیلیں تاریخ کے ایک اہم دور سے موجودہ دور تک پوری شان و شوکت کے ساتھ سینہ تانے کھڑی ہیں۔ ان فصیلوں کو 2015 میں عالمی ورثے کی فہرست میں درج کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔



متعللقہ خبریں