تجزیہ ۔ 71

تجزیہ ۔ 71

1634402
تجزیہ ۔ 71
  • ترکی کے وزیر صحت فخر الدین قوجا کورونا وائرس سائنسی کمیٹی کے ساتھ ویڈیو کانفرنس  کے بعد بیان جاری کریں گے۔
  • ترکی کی وزیر برائے خاندانی منصوبہ بندی و سماجی خدمات دریا یانک اور ہائی ایجوکیشن کمیشن کمیٹی کے سربراہ یکتا سراج ، ہائی ایجوکیشن کمیشن کمیٹی کی طرف سے منعقدہ "2021 یونیورسٹی ایوارڈ" تقریب میں آن لائن شرکت کریں گے۔
  •   جمہوریہ ترکی مرکزی بینک ماہِ مئی کی توقعات سے متعلق سروے اعداد و شمار کا اعلان کرے گا۔
  • ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو بوسنیا ہرزیگوینیا کے وزیر خارجہ بیسیرا ترکووچ  کے ساتھ دو طرفہ اور بین الوفود مذاکرات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ علاوہ ازیں بوسنیا ہرزیگوینیا کی صدارتی کونسل کے سربراہ میلوراڈ دودیک، بوسنیا ہرزیگوینیا وزراء کونسل کے سربراہ زوران ٹیگلٹیجا اور بوسنیا ہرزیگوینیا پارلیمنٹ اور اسمبلی کے سربراہی دیوان کے اراکن کے ساتھ ملاقات کریں گے۔
  • چاوش اولو جرمنی کے وزیر داخلہ ہورسٹ سیہوفر کے ساتھ بھی ملاقات کریں گے۔
  • ترکی اور مصر کے درمیان سیاسی مشاورت کے دائرہ کار میں ترکی کے نائب وزیر خارجہ  اور سفیر سیدات اُنال  کی زیرِ قیادت وفد قاہرہ میں ملاقاتیں کرے گا۔
  • دنیا بھر میں کووڈ۔19 کے بارے میں پیش رفتوں کو فالو کیا جا رہاہے۔
  • باسکٹ بال فیبا چیمپئنز لیگ کا فائنل مرحلہ روس میں شروع ہو رہا ہے۔ترکی کی پنار کارش یاکا  ٹیم سیمی فائنل میں جمہوریہ چیک  کی ٹیم ERA نائمبرک  کے مقابل میدان میں اترے گی۔
  • UEFA چمپئینز لیگ کا سیمی فائنل راونڈ ، چیلسیا ۔ رئیل میڈرڈ پلے آف میچ کے ساتھ مکمل ہو جائے گا۔
  • والی بال میں 17 سال سے کم عمر مردوں کے یورپی چیمپئنز کوالیفائنگ میچوں کا دوسرا راونڈ پرتگال میں شروع ہو رہا ہے۔E گروپ سے ترکی اپنا پہلا میچ آسٹریلیا کے ساتھ کھیلے گا۔


متعللقہ خبریں