کیا آپ جانتے ہیں ۔ 62

کیا آپ جانتے ہیں ۔ 62

1592556
کیا آپ جانتے ہیں ۔ 62

کیا آپ کو معلوم ہے کہ ترکی کے ضلع ترابزون میں   واقع آیا صوفیہ عجائب گھر کو  مرمت و بحالی کا کام مکمل ہونے کے بعد سال 2020 میں دوبارہ سے زائرین کے لئے کھول دیا گیا ہے؟

ترابزون آیا صوفیہ کلیسا ایک مناستر کلیسا ہے جسے 1250۔1260 کے سالوں میں تعمیر کیا گیا۔یہ کلیسا آخری بازنطینی دور کے کلیساوں کی خوبصورت ترین مثالوں میں سے ایک ہے۔ 1461 میں عثمانیوں کی طرف سے علاقے کو فتح کئے جانے کے بعد بھی اس کلیسا کی اہمیت برقرار رہی۔  1670 میں ضرورت کے تحت اسے مسجد میں تبدیل کر دیا گیا۔

جنگ عظیم اوّل کے سالوں میں اسے ڈپو، ہسپتال  اور بعد ازاں دوبارہ مسجد کے طور پر استعمال کیا جانے لگا۔1958۔1962 کے سالوں میں مرمت و بحالی کے کاموں کے بعد 1964 میں اسے عجائب گھر  کےطور پر زائرین کے لئے کھول دیا گیا۔

آیا صوفیہ کلیسا اپنی تاریخی قدرو قیمت کے ساتھ ساتھ فنّی تاریخ کے اعتبار سے بھی ایک یادگار کی حیثیت رکھتا ہے۔اس کی فی الوقت آخری مرمت و بحالی کا کام 2018۔2020 کے سالوں میں کیا گیا اور جون 2020 میں اسےدوبارہ زائرین کے لئے کھول دیا گیا۔ کورونا وباء کے باوجود عجائب گھر نے کثیر تعداد میں زائرین کی میزبانی کی۔



متعللقہ خبریں