غزہ میں دو لاکھ 70 ہزار ٹن ٹھوس فضلہ انسانی صحت کے لیے سنگین خطرہ ہے، اقوام متحدہ

غزہ میں انسانی امداد کے کارکنوں کے لیے خطرات بدستور جاری ہیں اور جھڑپیں،  سڑکوں کی تباہی اور نہ پھٹنے والے بموں کا کھوج لگانے کے عمل کو مشکل بنا رہی ہے

2130149
غزہ میں دو لاکھ 70 ہزار ٹن ٹھوس فضلہ انسانی صحت کے لیے سنگین خطرہ ہے، اقوام متحدہ

 

اقوام متحدہ نے اطلاع دی ہے کہ غزہ  جو کہ اسرائیلی حملوں کی زد میں ہے،  میں 2 لاکھ 70 ہزار ٹن ٹھوس فضلہ جمع ہے، جس  سے صحت اور ماحولیاتی سنگین مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔

اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجارچ نے یومیہ کی پریس کانفرنس میں غزہ میں ہونے والی پیش رفت کے بارے میں بیان دیا۔

خطے کی بلدیات  سے موصول ہونے والی معلومات کا حوالہ دیتے ہوئے دوجارچ نے  بتایا  کہ غزہ میں فضلہ جمع کرنے اور ریگولیشن کے نظام کو ویسٹ مینجمنٹ کی سہولیات اور طبی فضلے کے مراکز کی تباہی کی وجہ سے شدید نقصان پہنچا ہے۔

دوجارچ نے کہا، "غزہ میں اڑھائی لاکھ ٹن سے زائد ٹھوس فضلہ جمع ہو گیا ہے۔ یہ ماحولیاتی اور صحت دونوں کی تباہی کا سبب بن رہا ہے۔"

دوسری جانب دجارچ نے نشاندہی کی کہ غزہ میں انسانی امداد کے کارکنوں کے لیے خطرات بدستور جاری ہیں اور جھڑپیں،  سڑکوں کی تباہی اور نہ پھٹنے والے بموں کا کھوج لگانے کے عمل کو مشکل بنا رہی ہے۔

دریں اثنا، غزہ میں حکومت کے میڈیا آفس نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی کو ایک ماحولیاتی تباہی کا سامنا ہے جس میں دو ہفتے قبل پانی کے تمام کنوؤں کی مکمل بندش کی وجہ سے شہریوں کو خطرہ لاحق ہے۔



متعللقہ خبریں