الیکٹرانک سگریٹ پینے والے افراد میں یورینیئم اور سیسے کی تشخیص

باقاعدگی سے الیکٹرانک سگریٹ پینے والے نوجوانوں کے پیشاب میں  یورینیئم اور سیسے جیسی دھاتوں کی بھاری مقدار کی تشخیص ہوئی ہے: نبراسکا یونیورسٹی

2133792
الیکٹرانک سگریٹ پینے والے افراد میں یورینیئم اور سیسے کی تشخیص

الیکٹرانک سگریٹ استعمال کرنے والے افراد  کے پیشاب میں یورینیئم اور سیسے کی تشخیص ہوئی ہے۔

امریکہ کی 'نبراسکا یونیورسٹی' نے الیکٹرانک سگریٹ استعمال کرنے والے نوجوانوں پر تحقیق کی ہے۔

تحقیقی نتائج  کی رُو سے دن بھر میں 8 دفعہ الیکٹرانک سگریٹ پینے والے 13 سے 17 سالہ نوجوانوں کے پیشاب میں  کبھی کبھار پینے والوں کے مقابلے میں یورینیئم اور سیسے جیسی دھاتوں کی 30 فیصد زیادہ  مقدار کی تشخیص ہوئی ہے۔

سروے میں ایسے گروپ کو شامل نہیں کیا گیا جنہوں نے کبھی الیکٹرانک سگریٹ کا استعمال نہیں کیا تھا تاہم عام سگریٹ کو چھوڑ کر الیکٹرانک سگریٹ پینے والے 200 نوجوانوں کی رپورٹ  پُر تشویش نکلی ہے۔

پودینے یا مینتھول کی بجائے میٹھے ذائقے والا الیکٹرانک سگریٹ پینے والے نوجوانوں میں یورینیئم کی مقداراور بھی زیادہ دیکھی گئی ہے۔



متعللقہ خبریں