امریکہ، کینیڈا اور میکسیکو میں سال کا پہلا مکمل سورج گرہن

امریکہ کی 15 ریاستوں میں مکمل سورج گرہن 4 منٹ 28 سیکنڈ تک جاری رہا

2126322
امریکہ، کینیڈا اور میکسیکو میں سال کا پہلا مکمل سورج گرہن

امریکہ سمیت مختلف ممالک میں سال کے پہلے سورج گرہن کا مشاہدہ ہوا ہے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سورج گرہن کا آغاز میکسیکو سے ہوا جہاں سے شمال مشرقی سمت میں امریکہ کی جانب سے سفر کرتا ہوا کینیڈا کے مشرقی صوبوں میں اختتام پذیر ہوا۔

امریکہ کی 15 ریاستوں میں مکمل سورج گرہن 4 منٹ 28 سیکنڈ تک جاری رہا۔

سال کا دوسرا سورج گرہن 2 اکتوبر کو جنوبی امریکا کے کچھ حصوں میں متوقع ہے جو کہ جزوی ہوگا۔

دنیا میں آخری بار مکمل سورج گرہن دسمبر 2021 میں ہوا تھا مگر اس کا مشاہدہ صرف انٹارکٹیکا میں کیا گیا تھا۔

جہاں لوگوں نے "مکمل سورج گرہن" کا مشاہدہ کیا وہیں  بعض مقامات پر  جزوی سورج گرہن دیکھا گیا۔

چاند کے  دنیا اور سورج کے بیچ آنے  کے ساتھ دکھنے والے  سورج گرہن  کا مشاہدہ کرنے کے لیے  لاکھوں کی تعداد میں لوگوں نے مکمل گرہن ہونے والے علاقوں کا رخ کیا۔

جب چاند گرہن شروع ہوا تو جزوی گرہن ہلال کی شکل اختیار کرنے لگا۔چاند نے سورج کے چہرے کو مکمل طور پر ڈھانپ لیا اور سورج نے چاند کے گرد روشنی کا ایک حلقہ بنا دیا۔ جیسے ہی چاند نے اپنی حرکت جاری رکھی، اس کے کنارے سے ایک ہی روشن دھبہ نمودار ہوا، جس کے نتیجے میں  بننے والی شبیہ کو "ڈائمنڈ رِنگ" کہا جاتا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں