نائیجیریا میں گردن توڑ بخار کی وبا 202 افراد کی جان لے گئی

حکام نے بتایا کہ  اب تک 2172  مریض پائے گئے ہیں جن میں سے 202 کی موت ہو چکی ہے  لہذا ہم نے ایک ہنگامی مرکز  قائم کیا ہے  تاکہ متاثرہ صوبوں میں بر وقت طبی امداد فراہم کی جا سکے

2121936
نائیجیریا میں گردن توڑ بخار کی وبا 202 افراد کی جان لے گئی

نائیجیریا میں گردن توڑ بخار کے باعث جنوری سے اب تک 202 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

ملکی مرکز برائے  انسداد امراض کے ڈاریکٹر جیدہ ادریس  کے مطابق، جنوری سے اب تک دارالحکومت ابوجہ سمیت دیگر 22 صوبوں میں گردن توڑ بخار  کی وبا مسلسل پھیل رہی ہے ۔

 ادریس نے بتایا کہ  اب تک 2172  مریض پائے گئے ہیں جن میں سے 202 کی موت ہو چکی ہے  لہذا ہم نے ایک ہنگامی مرکز  قائم کیا ہے  تاکہ متاثرہ صوبوں میں بر وقت طبی امداد فراہم کی جا سکے ۔

 حکومت نے  کہا ہے کہ اس وبا کے خاتمے کے لیے  سال 2030  تک کےلیے ضروری اقدامات اختیار کیے ہیں۔

 واضح رہے کہ  نظام تنفس سے پھِیلنے والا گردن توڑ بخار دماغ میں سرایت کرنے کے بعد پورے جسم کومتاثر کرتا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں