جاپان: "بینی۔کوجی" کی وجہ سے 2 افراد ہلاک، 100 سے زائد ہسپتال پہنچ گئے

مریضوں کی اکثریت کو گردے فیل ہونے کی شکایت سے ہسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے: جاپان وزارت صحت

2120916
جاپان: "بینی۔کوجی" کی وجہ سے 2 افراد ہلاک، 100 سے زائد ہسپتال پہنچ گئے

جاپان میں اضافی ڈائٹ غذا "بینی۔کوجی" کے استعمال کی وجہ سے 2 افراد ہلاک اور  100 سے زائد افراد ہسپتالوں میں داخل ہو گئے ہیں۔

جاپان وزارت صحت نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بینی ۔کوجی کے استعمال کے بعد 2 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ اموات کی حتمی وجہ کے تعین کے لئے تحقیقات  جاری ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں سے ایک نے مذکورہ سپلیمنٹ  کو اپریل 2021  سے فروری 2024 کے درمیان استعمال کیا تھا۔

کوبا یاشی فارماسوٹیکل کمپنی کے جاری کردہ بیان کے مطابق بینی۔کوجی میں سرخ چاول کا خمیر شامل  ہےاور اس کے استعمال کے بعد 100 سے زائد افراد ہسپتالوں میں داخل کر لئے گئے ہیں۔

بیان کے مطابق مریضوں کی اکثریت کو گردے فیل ہونے کی شکایت سے ہسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے۔

جاپانی فرم نے مذکورہ دوا کو مارکیٹ سے اٹھانے کے فیصلے کا اعلان کیا ہے ۔

وزارت صحت بھی غذائی گولیوں کے مضرِ صحت اثرات کی تحقیقات کرے گی۔



متعللقہ خبریں