بچوں کے ساتھ غزہ میں ہونے والی زیادتیوں کا ہم سب محاسبہ دیں گے، گیبریئسس

گیبریئسس نے X سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر غزہ میں قحط اور بچوں کے عدم خوراک کے باعث  موت کے منہ میں جانے کے  بارے میں  ایک پوسٹ شیئر کی

2118692
بچوں کے ساتھ غزہ میں ہونے والی زیادتیوں کا ہم سب محاسبہ دیں گے، گیبریئسس

عالمی ادارہ صحت  کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ادہانوم گیبریئسس کا کہنا ہے کہ " ان بچوں کے ساتھ غزہ میں ہونے والی زیادتیوں کا تاریخ ہم سب کا محاسبہ کرے گی۔"

گیبریئسس نے X سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر غزہ میں قحط اور بچوں کے عدم خوراک کے باعث  موت کے منہ میں جانے کے  بارے میں  ایک پوسٹ شیئر کی۔

انہوں نے کہا ہے  کہ غزہ کے شمالی علاقے میں رفیق  بھوک سے مرنے والے  اور شدید زخمی ہونے والے بھاری تعداد میں  بچوں اور نوجوانوں میں سے محض ایک ہے، ہم سب کو اس درندگی کا حساب چکانا پڑے گا۔

انہوں نے اپیل کی کہ غزہ   میں فی الفور فائر بندی کے قیام کے ساتھ   لا محدود اور وسیع پیمانے  کی انسانی  امداد کے حصول  کی اجازت دی جائے۔

 



متعللقہ خبریں