نائیجریا: ایک لاکھ سے زائد ویکسین ضائع کر دی گئی

اب کے بعد حکومت مدت استعمال ختم ہونے کے قریب ویکسین قبول نہیں کرے گی: فیصل شعیب

1751656
نائیجریا: ایک لاکھ سے زائد ویکسین ضائع کر دی گئی

نائیجیریا حکومت نے، کووِڈ۔19 کے خلاف جدوجہد کے دائرہ کار میں ملک کو بھیجی گئی ایک لاکھ سے زائد اور ختم شدہ مدت استعمال والی، آسٹرا زینیکا ویکسین کو ضائع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

نائجیریا قومی محکمہ خوراک و ادویات کنٹرول مرکزNAFDAC کے ڈائریکٹر موجیسولا آدییے نے کہا ہے کہ 11 سے 19 اکتوبر کی تاریخوں میں نائیجیریا کو بھیجی گئی 2،6 ملین کے لگ بھگ آسٹرا زینیکا ویکسین میں سے زیادہ تر کی مدت استعمال ختم ہو چکی ہے۔

آدییے نے کہا ہے کہ مدت استعمال ختم شدہ ایک لاکھ 66 ہزار آسٹرا زینیکا ویکسین کو ضائع کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ بعض ٹیسٹوں کے بعد ویکسین کو ضائع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نائیجیرا کے عوام کو نقصان سے بچانے کے لئے ویکسین کو ضائع کرنا ضروری ہے۔

نائیجیریا قومی ایجنسی برائے خدماتِ صحت NPHCDA کے ڈائریکٹر فیصل شعیب نے کہا ہے کہ اب کے بعد حکومت مدت استعمال ختم ہونے کے قریب ویکسین قبول نہیں کرے گی۔



متعللقہ خبریں