عالمی ادارہ صحت: سرحدیں بند کرنے کی پالیسی مہلت فراہم کر سکتی ہے

بحرالکاہل کے بعض ممالک کی اختیار کردہ سرحدیں بند کرنے کی پالیسی، اومیکرون ویریئنٹ کے خلاف جدوجہد کے لئے مہلت کا فراہم سکتی ہے: عالمی ادارہ صحت

1742639
عالمی ادارہ صحت: سرحدیں بند کرنے کی پالیسی مہلت فراہم کر سکتی ہے

عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے اومیکرون ویریئنٹ کے خلاف بحرالکاہل کے بعض ممالک کی اختیار کردہ سرحدیں بند کرنے کی پالیسی، وائرس کے خلاف جدوجہد کے لئے مہلت فراہم کر سکتی ہے علاوہ ازیں ڈیلٹا ویریئنٹ کے خلاف جدوجہد کا تجربہ بھی رہبری کر سکتا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے بحرالکاہل کے مغربی علاقے کے ڈائریکٹر ڈاکٹر تاکیشی کاسائی نے 26 نومبر کو منعقدہ آن لائن پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ بعض ممالک کو کورونا وائرس کی سخت لہروں کا سامنا ہوا  جبکہ بعض ممالک  میں وائرس کی وجہ سے اموات یا تو کم رہیں  یا پھر ایک سطح  پر ثابت رہیں۔

کاسائی نے کہا ہے کہ اومیکرون وائرس اندیشوں کا سبب بن رہا ہے۔ سرحدی کنٹرول اس وائرس کے کسی ملک میں داخلے میں تاخیر لاسکتا ہے اور اس کے خلاف جدوجہد کے لئے تیاری کی مہلت کا سبب بن سکتا ہے۔ لیکن جو بھی ہو ہر ملک کو اور ہر معاشرے کو وائرس کیسوں میں دوبارہ اضافے کے لئے تیار رہنا چاہیے۔

کاسائی نے کہا ہے کہ نئے ویریئنٹ کے زیادہ متعدی ہو سکنے کی وجہ سے  مزید ٹیسٹوں اور نگرانی کی ضرورت ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر برائے ہنگامی حالات  'باباٹونڈ اولوووکر  'نے کہا ہے کہ ڈیلٹا ویریئنٹ  کے دوران حاصل کردہ تجربہ اومیکرون کے خلاف جدوجہد میں رہنمائی کر سکتا ہے۔



متعللقہ خبریں