"اومی کرون ویرئینٹ" کتنا موثر ہے فی الوقت کہنا مشکل ہوگا:عالمی ادارہ صحت

عالمی ادارہ صحت نے  کہا ہے کہ  اومی کرون  وائرس زیادہ تیزی سے ضرور پھیل رہا ہے مگر اس کا اثر ڈیلٹا سمیت کورونا کی دیگر اقسام سے فی الوقت قطعی مختلف نہیں  ہے

1740023
"اومی کرون ویرئینٹ" کتنا موثر ہے فی الوقت کہنا مشکل ہوگا:عالمی ادارہ صحت

عالمی ادارہ صحت نے  کہا ہے کہ  اومی کرون  وائرس زیادہ تیزی سے ضرور پھیل رہا ہے مگر اس کا اثر ڈیلٹا سمیت کورونا کی دیگر اقسام سے فی الوقت قطعی مختلف نہیں  ہے۔

 ادارے نے  اومی کرون ویرئنٹ کے نمو دار ہونے کے بعد جنوبی افریقہ پر  عائد بیرونی  سیاحتی   پابندیوں  پر تنقید کی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اومی کرون ویرئینٹ کے پیش نظر کئی ممالک نے  جنوبی افریقہ کےلیے اپنی پروازیں بند کردی ہیں جبکہ عالمی ادارہ صحت ممالک کے سائنسی و طبی اقدامات کا قریبی جائزہ لے رہا ہے۔

ادارے نے کہا ہے کہ  افریقی ممالک پرسیاحتی پابندیوں کی وجہ سے منفی اثرات مرتب ہونگے جس کےلیے عالمی دنیا سے مطالبہ ہے کہ وہ اپنی سرحدیں  بند نہ کریں ۔

مزید کہا گیا ہے کہ فی الوقت ایسا کوئی ثبوت نہیں ملا جس سے یہ کہنا ممکن ہوسکے کہ  اومی کرون   ڈیلٹا سمیت کورونا کی دیگر اقسام سے زیادہ موثر ہے مگر یہ بھی حقیقت ہے کہ یہ وائرس جنوبی افریقہ میں تیزی سے پھیل رہا ہے جبکہ اس ویرئنٹ  کی جڑ تک  پہنچنے کی کوشش بھی کی جا رہی ہے۔

 



متعللقہ خبریں