یورپ میں موسم سرما میں کورونا 7 لاکھ جانیں لے سکتا ہے، عالمی ادارہ صحت

یورپ میں کیسز میں اضافہ پابندیوں میں نرمی اور ڈیلٹا ویرینٹ کے اثرات اورسماجی فاصلے جیسے اقدامات میں کمی کے نتیجے میں ہوا

1738033
یورپ میں موسم سرما میں کورونا 7 لاکھ جانیں لے سکتا ہے، عالمی ادارہ صحت

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نے اعلان کیا ہے کہ آنے والے مہینوں میں یورپ میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی سے اضافے کےباعث 7 لاکھ  افراد موت کے منہ میں جا سکتے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت نے اعلان کیا ہے کہ یورپ بدستور وبا کی لپیٹ میں ہے اور اگر یہ اسی طرح جاری رہا تو رواں موسم سرما میں براعظم میں ہلاکتوں کی تعداد 22 لاکھ سے تجاوز کر سکتی ہے۔

ادارے کا کہنا ہے  31 مارچ 2022 تک 53 میں سے 49 ممالک میں انتہائی نگہداشت یونٹس میں  مریضوں کا انبار لگنے کا خدشہ پایا جاتا ہے۔

واضح کیا گیا ہے کہ یورپ میں کیسز میں اضافہ پابندیوں میں نرمی اور ڈیلٹا ویرینٹ کے اثرات اورسماجی فاصلے جیسے اقدامات میں کمی کے نتیجے میں ہوا ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ ہفتے کوویڈ 19 سے ہونے والی اموات یومیہ2100 سے بڑھ کر گزشتہ ہفتے  4,200 تک پہنچ گئی ہیں۔



متعللقہ خبریں