نائیجیریا: ویکسین نہ لگوانے والے سرکاری ملازمین دفاتر میں داخل نہیں ہو سکیں گے

ویکسین نہ لگوانے سرکاری ملازمین یکم دسمبر سے اپنے دفاتر میں داخل نہیں ہو سکیں گے: بوس مصطفیٰ

1737124
نائیجیریا: ویکسین نہ لگوانے والے سرکاری ملازمین دفاتر میں داخل نہیں ہو سکیں گے

مغربی افریقہ کے ملک نائیجیریا میں یکم دسمبر سے کورونا ویکسین نہ لگوانے سرکاری ملازمین اپنے دفاتر میں داخل نہیں ہو سکیں گے۔

حکومتی ترجمان اور کووِڈ۔19 کے خلاف جدوجہد پروگرام کے سربراہ بوس مصطفیٰ نے ملک میں شروع کروائی گئی ویکسین مہم کے افتتاح کے موقع پر بیان جاری کیا اور کہا ہے کہ تمام سرکاری ملازمین کا ویکسین لگوانا ضروری ہے۔

 انہوں نے کہا ہے کہ ویکسین نہ لگوانے سرکاری ملازمین یکم دسمبر سے اپنے دفاتر میں داخل نہیں ہو سکیں گے۔ یکم دسمبر 2021 سے دفاتر میں داخلے کے لئے سرکاری ملازمین کا ویکسین لگوانے سے متعلق ثبوت یا پھر نیگیٹیو پی سی آر ٹیسٹ رپورٹ دکھانا ضروری ہو گا۔

مصطفیٰ نے کہا ہے کہ ویکسین مہم کے ساتھ ہم سال 2022 کے آخر تک آبادی کے 70 فیصد کو ویکسین لگانے کا ہدف رکھتے ہیں۔ 19 نومبر تک 5،9 ملین افراد کو ویکسین کی پہلی خوراک اور 3،3 ملین افراد کو مکمل ڈوز لگا دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ افریقہ کے سب سے زیادہ گنجان آباد ملک نائیجیریا میں وباء کے آغاز سے لے کر اب تک 2 ہزار 970 سے زائد افراد کووِڈ۔19 کی وجہ سے ہلاک ہو چکے ہیں۔ وائرس میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد 2 لاکھ 13 ہزار 580 ہے۔

 



متعللقہ خبریں