SAHA ایکسپو 2021 ہائبرڈفیسٹویل کے دروازےجلد ہی دنیا کے لیے کھول دیے جائیں گے

ترکی کا سب سے بڑا صنعتی زون  SAHA EXPO استنبول 10سے13 نومبر کو استنبول ایکسپو سینٹر میں  اور   آن لائن  15 نومبر 2021 سے 15 فروری 2022  تک جاری رہے گا

1720219
SAHA ایکسپو 2021 ہائبرڈفیسٹویل  کے دروازےجلد ہی دنیا کے لیے کھول دیے جائیں گے

دفاعی ، ہوا بازی ، سمندری اور خلائی صنعتوں کی مقامی  طور پر تیار کردہ  پروڈکشنز کو متعارف کروانے کے لیے  پیداوار کی صلاحیت کو سہا ایکسپو 2021 ہائبرڈفیسٹویل  کے دروازے دنیا کے لیے کھولے جا رہے ہیں ۔

ترکی کا سب سے بڑا صنعتی زون  SAHA EXPO استنبول 10سے13 نومبر کو استنبول ایکسپو سینٹر میں  اور   آن لائن  15 نومبر 2021 سے 15 فروری 2022  تک جاری رہے گا۔

اس فیسٹویل جو کہ 40 ہزار مربع میٹر کے رقبے پرمنعقد ہوگا   میں 30 ممالک کے 600 سے زائد نمائش کنندگان اپنی مصنوعات کو پیش کریں  گے۔

اس فیسٹویل جسکو  ترکی کی وزارتِ دفاع، وزارتِ داخلہ، وزارتِ صنعت و ٹیکنالوجی ، وزارت تجارت اور دفاعی صنعت کی پشت پناہی حاصل ہے میں  امریکہ ، افریقہ ، مشرق وسطی ، یوکرین ، روس ، ملائیشیا ، انڈونیشیا ، بنگلہ دیش اور بھارت جیسے ممالک کے باشندے شرکت کریں گے ۔

اس فیسٹویل   جس  میں  اس سال 25 ہزار سے زائد زائرین کی شرکت کی توقع کی جا رہی ہے  میں بین الاقوامی مینوفیکچررز اور عالمی مصنوعات اور سروس سپلائرز شرکت کریں گے۔



متعللقہ خبریں