گھانا میں یومیہ 52 افراد ایڈز میں مبتلا ہو رہے ہیں

ملک میں ہر گزرتے دن کے ساتھ ایڈز کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے: ڈاکٹر کائریمے آتوہانے

1718394
گھانا میں یومیہ 52 افراد ایڈز میں مبتلا ہو رہے ہیں

مغربی افریقہ کے ملک گھانا میں ہر روز 52 افراد ایڈز سے متاثر ہو رہے ہیں۔

گھانا ایڈز کمیشن کے ڈائریکٹر ڈاکٹر کائریمے آتوہانے نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ملک میں ہر گزرتے دن کے ساتھ ایڈز کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔

آتوہانے نے کہا ہے کہ ملک میں یومیہ تقریباً 52 افراد اس بیماری میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ گذشتہ سال ملک میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 46 ہزار 120 تھی۔

انہوں نے کہا ہے کہ ملک میں لوگوں کی اکثریت ایڈز ٹیسٹ کروانے سے ڈرتی ہے جس وجہ سے ملک میں ایک لاکھ 42 ہزار افراد ایسے ہیں کہ جنہیں یہ پتہ نہیں کہ ان کے جسم میں ایڈز کا وائرس موجود ہے۔

آتوہانے نے کہا ہے کہ "حالیہ دنوں میں ایڈز کے ہر 5 مریضوں میں سے ایک عام طور پر 15 سے 24 سالہ جوان ہے۔ لہٰذا والدین کو اس عمر کے بچوں کو اچھی طرح سمجھانا چاہیے کہ انہیں اس عمر میں کیا کرنا چاہیے"۔

 

 



متعللقہ خبریں