جنوبی کیلی فورنیا کے ساحلوں پر تیل پھیل گیا،صفائی کا کام جاری

ریاستی اور شہر کی ایجنسیوں پر مشتمل افراد نے اس صورت حال پر قابو پانے کے لیے دن رات صفائی کی مہم چلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس بارے میں بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ ساحلی علاقوں میں تیل کیسے پھیلا

1714809
جنوبی کیلی فورنیا کے ساحلوں پر تیل پھیل گیا،صفائی کا کام جاری

جنوبی کیلی فورنیا کے ساحل پر بڑے پیمانے پر تیل پھیلنے سے مچھلیاں مر گئیں اور پرندے تیل سے گیلے ساحل کی مٹی سے لت پت ہو گئے ہیں۔ 
مقامی حکام کا کہنا ہے کہ اس سے ماحول پر تباہ کن اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

امریکی ساحلی محافظ، وفاقی، ریاستی اور شہر کی ایجنسیوں پر مشتمل افراد نے اس صورت حال پر قابو پانے کے لیے دن رات صفائی کی مہم چلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس بارے میں بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ ساحلی علاقوں میں تیل کیسے پھیلا۔

ساحلی علاقے ہنٹنگٹن کے میئر کم کار نے ایک اخباری کانفرنس کو بتایا کہ ایک اندازے کے مطابق  تین ہزاربیرل تیل بحر الکاہل کے تقریباً 13 مربع میل کے علاقے میں پھیلا ہوا ہے جس کی اطلاع ہمیں گزشتہ ہفتے کی صبح ملی تھی۔

انہوں نے سمندر کی سطح پر تیل کے اس پھیلاؤ کو ممکنہ ماحولیاتی تباہی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کے نتائج کا سامنا ساحلی شہر لاس اینجلس کو کرنا پڑ رہا ہے۔

میئر کا کہنا تھا کہ پانی کی لہروں کے ساتھ تیل کے ساحل کی جانب آنے سے کئی ساحلی علاقے متاثر ہوئے ہیں
 دوسری جانب ،کیلی فورنیا کے ماہی گیری اور جنگلی حیات کے محکمے نے ساحلی علاقوں میں مچھلیاں پکڑنے پر پابندی لگا دی ہے۔



متعللقہ خبریں