نئے ویریئنٹ میو کو بھی قریبی جائزاتی لسٹ میں شامل کر دیا گیا، عالمی ادارہ صحت

ادارے نے  مذکورہ ساخت کے کولمبیا اور ایکواڈور میں بتدریج زور پکڑنے کا انتباہ بھی دیا ہے

1702127
نئے ویریئنٹ میو کو بھی قریبی جائزاتی لسٹ میں شامل کر دیا گیا، عالمی ادارہ صحت

کورونا وائرس کے کولمبیا میں نشاندہی ہونے والے میو وئیرئنٹ  کو عالمی  ادارہ صحت  نے ’’قریبی طور پر جائزہ لینے کی ضرورت ہونے والے ویریئنٹ ‘‘ کے زمرے میں لے لیا ہے۔

ڈبلیو ایچ او نے بی.1.621 یعنی میو  ویرینٹ  کے ویکسین کے برخلاف کہیں زیادہ مزاحمت کرنے والے ایک  تغیری  ساخت ہونے   تا ہم اس معاملے پر مزید  تحقیقات کی ضرورت ہونے کی اطلاع دی ہے۔

ادارے نے  مذکورہ ساخت کے کولمبیا اور ایکواڈور میں بتدریج زور پکڑنے کا انتباہ بھی دیا ہے۔

یہ ساخت  جنوری 2021 میں کولمبیا میں نمو دار ہوئی تھی اور عالمی سطح پر اس کے پھیلاؤ کی شرح .1 فیصد سے کم تھی تا ہم  اب یہ 39 فیصد انفیکشن کی ماہیت اختیار کر چکا ہے۔

جنوبی امریکی ممالک کے علاوہ بعض یورپی ممالک ، امریکہ اور ہانگ کانگ نے بھی  اس کے واقعات رپورٹ کیے ہیں۔

 29 اگست تک ، پچھلے چار ہفتوں میں مریضوں سے لیے گئے وائرس کے نمونوں میں سے 4،500 سے زیادہ کی شناخت Mu متغیر کے طور پر کی گئی۔ ان میں سے زیادہ تر امریکہ (2،655) اور کولمبیا (852) ، میکسیکو (357) ، اور اسپین (473) میں رپورٹ ہوئے۔



متعللقہ خبریں