کورونا وائرس سورج کی روشنی اور گرم موسم میں نسبتاً کم پھیلتا ہے

اگر باہر سورج چمک رہا ہو تو وائرس زیادہ جلدی ہلاک ہو جاتا ہے ہلاک نہ بھی ہو تو کم پھیلتا ہے۔ سورج کی الٹرا وائلٹ شعائیں وائرس کو ہلاک کر دیتی ہیں

1678407
کورونا وائرس سورج کی روشنی اور گرم موسم میں نسبتاً کم پھیلتا ہے

موسم گرما کورونا وائرس کے پھیلاو پر اثرانداز ہوتا ہے لیکن بہت کم۔

انگلینڈ میں حلومت کی ہنگامی حالات سائنسی مشاورت گروپ  SAGE   نے وائرس کے پھیلاو سے متعلق اپنے تحقیقی کاموں میں اس پہلو کی تحقیق کی ہے کہ آیا گرم موسم وائرس کے پھیلاو کو روکتا ہے یا نہیں؟

SAGE سے پروفیسر جون ایڈمنڈز نے کہا ہے کہ موصول شواہد نے سخت گرمی کے وائرس پر منفی اثرات کو ثابت کیا ہے تاہم یہ اثرات بہت کم ہیں۔

ایڈمنڈز نے کہا ہے کہ کھُلے ماحول میں وائرس  سے متاثر ہونے کا خطرہ کم  ہے۔ وائرس زیادہ تر بند مقامات  سے پھیلتا ہے۔ اگر باہر سورج چمک رہا ہو تو وائرس زیادہ جلدی ہلاک ہو جاتا ہے، ہلاک نہ بھی ہو تو کم پھیلتا ہے۔ سورج کی الٹرا وائلٹ شعائیں وائرس کو ہلاک کر دیتی ہیں۔



متعللقہ خبریں