کینیڈا میں گرمی کا پارہ 50 ڈگری تک پہنچ گیا،ایک دن میں 63 ہلاکتیں

خبر کےمطابق، درجہ حرارت میں اچانک اور غیرمعمولی اضافہ ہوا، پارہ پہلی بار 49.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا جبکہ  لو لگنے سے ہلاکتوں کی تعداد 233 سے تجاوز کر گئی

1667276
کینیڈا میں گرمی کا پارہ 50 ڈگری تک پہنچ گیا،ایک دن میں 63 ہلاکتیں

 مغربی کینیڈا میں بلا کی غیرمتوقع گرمی سے 84 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے اور ایک ہی دن میں 63 افراد ہلاک ہو گئے۔

خبر کےمطابق، درجہ حرارت میں اچانک اور غیرمعمولی اضافہ ہوا، پارہ پہلی بار 49.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا جبکہ  لو لگنے سے ہلاکتوں کی تعداد 233 سے تجاوز کر گئی۔

 کینیڈا میں شدید گرمی، لوگ جھلس کر رہ گئے جبکہ لوسے مرنے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

حبس اور گھٹن سے دم توڑنے والے افراد میں زیادہ ترمعمر اور بیمار افراد شامل ہیں۔

 گرمی سے کینیڈا کا مغربی علاقہ سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں درجہ حرارت 49.5 ڈگری تک پہنچ گیا۔

حکام کا کہنا ہےکہ  برٹش کولمبیا میں 70 سے زائد ہلاکتیں ہوئیں، شدید گرمی کےباعث سب سے زیادہ ہلاکتیں شہر وینکوورمیں ہوئیں، وینکوور کینیڈا کے سردترین علاقوں میں سے ایک ہے اور اسی لیے لوگوں کے گھروں میں ایئرکنڈیشنر نہیں تھے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت جمعہ سے بڑھنا شروع ہوا تھا اور مزید کئی روز تک گرمی بڑھنے کا امکان ہے۔


 



متعللقہ خبریں