چین کا اہم اقدام ،اپنا پہلا ماڈیول خلا کےلیے روانہ کر دیا

بتایا گیا ہے کہ لانگ مارچ نامی سب سے بڑا چینی راکٹ "تِیان "ہے‘جو کہ ماڈیول کو لے کر آج خلائی سفر پر روانہ ہو گیا ہے

1630539
چین کا اہم اقدام ،اپنا پہلا ماڈیول خلا  کےلیے روانہ کر دیا

چین نے خلا میں اپنے ایک علیحدہ اسٹیشن کی تعمیر کے لیے پہلا قدم اٹھاتے ہوئے اپنا اولین ماڈیول خلا کی طرف روانہ کر دیا ہے۔

اس مقصد کے تحت لانگ مارچ نامی سب سے بڑا چینی راکٹ "تِیان "ہے‘جو کہ ماڈیول کو لے کر آج خلائی سفر پر روانہ ہو گیا ہے ۔

چین کی خواہش ہے کہ اس اسٹیشن کی تعمیر اگلے سال کے آخر تک مکمل ہو جائے۔

جو ماڈیول آج خلا میں بھیجا گیا ہے اس میں مستقبل کے اس مستقل چینی خلائی اسٹیشن کے عملے کے تین ارکان رہ سکیں گے۔

واضح رہے کہ یہ مشن چین کے جنوبی جزیرے ہائینان پر قائم خلائی مرکز سے اپنے سفر پر روانہ ہوا۔

چینی حکومت کے منصوبوں کے مطابق اس خلائی اسٹیشن کو موجودہ آئی ایس ایس کی طرح بین الاقوامی سطح پر مل کر استعمال نہیں کیا جا سکے گا۔



متعللقہ خبریں