کورونا ویکسین کی قوت مدافعت وقت کے ساتھ ساتھ کم ہو سکتی ہے، فائزر ویکسین موجد

موسمی  نزلہ بخار کی طرح ہمیں سالانہ  اس ویکسین کی ضرورت  پیش آ سکتی ہے

1627526
کورونا ویکسین کی قوت مدافعت وقت  کے ساتھ ساتھ کم ہو سکتی ہے، فائزر ویکسین موجد

جرمن فرم بائیون ٹیک کی بانی شراکت دار ترک سائنسدان  ڈاکٹر اوزلیم توریجی  کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف تیار کردہ ویکسین  کے بعد وائرس کے  خلاف اس کی قوت مدافعت وقت کے ساتھ ساتھ کم ہو جاتی ہے۔

توریجی نے ایک امریکی ٹیلی ویژن  چینل پر  مہمان کی حیثیت سے شرکت کرتے ہوئے کہا کہ فائزر کے ہمراہ تیار کردہ کووڈ۔19 ویکسین کی تیسری خوراک کی بھی ضرورت پیش آ سکتی  ہے ، کیونکہ وائرس کے خلاف  ویکسین کی قوت مدافعت وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ کم ہو جاتی ہے۔

موسمی  نزلہ بخار کی طرح ہمیں سالانہ  اس ویکسین کی ضرورت  پیش آ سکتی ہے۔



متعللقہ خبریں