اسٹار شپ شٹل میں دھماکہ موٹر سے ایندھن کے اخراج کی وجہ سے ہوا ہے: اسپیس ایکس

دھماکہ لینڈنگ کے دوران موٹر سے خارج ہونے والی میتھین گیس کی وجہ سے ہوا ہے، ہم اتوار تک اس خرابی کو دُور کرنا چاہتے ہیں: ایلن مسک

1616440
اسٹار شپ شٹل میں دھماکہ موٹر سے ایندھن کے اخراج کی وجہ سے ہوا ہے: اسپیس ایکس

امریکن راکٹ اور خلائی شٹل  کمپنی اسپیس ایکس نےکہا ہے کہ 30 مارچ کو کی گئی اسٹار شپ شٹل SN11پروٹوٹائپ کی تجرباتی پرواز کی ناکامی کی وجہ لینڈنگ کے دوران موٹر سے ایندھن کا اخراج تھی۔

اسپیس ایکس کے بانی ایلن مسک نے ٹویٹر سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ شٹل کے اوپر اٹھنے، عمودی حالت میں آنے اور فری فال  کے مراحل کامیابی سے  مکمل ہو گئے لیکن لینڈنگ کے دوران موٹر سے  خارج ہونے والی میتھین گیس کی وجہ سے دھماکہ ہو گیا ۔

مسک نے کہا ہے کہ ہم اس خرابی کو اتوار تک دُور کرنے کا ہدف رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ شٹل کی 9 دسمبر 2020 اور 2 فروری اور 3 مارچ کی تجرباتی پروازیں بھی لینڈنگ کے دوران دھماکے کی وجہ سے ناکام رہی تھیں۔

اسپیس ایکس، اسٹار شپ کو چاند اور مریخ کے لئے انسانی پروازوں میں استعمال کرنا چاہتی ہے۔



متعللقہ خبریں