آسڑا زینیکا ویکسین کی امریکی ممالک میں آزمائش، 79 فیصد تک مؤثر

آسڑا زینیکا کے اسپتالوں میں زیر علاج مریضوں  پر اثرات 100 فیصد تک رہے ہیں تو نئے واقعات کے برخلاف اس کی کامیابی  کی سطح 79 فیصد تک رہی ہے

1605978
آسڑا زینیکا ویکسین کی امریکی ممالک میں آزمائش، 79 فیصد تک مؤثر

آکسفورڈ ۔ آسڑا زنیکا  کی کورونا ویکسین کے   متحدہ امریکہ ، چلی اور پیرو میں کیے گئے تجربات  میں اس کے 79 فیصد تک  وائرس کے اثرات کے برخلاف  مؤثر ہونے کا تعین ہوا  ہے۔

اس فرم کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق   ویکسین کے تیسرے مرحلے کی آزمائش زیادہ تر امریکی شہریوں پر مشتمل 32 ہزار رضاکاروں پر  کی گئی ہے، جن کے 2 بٹا تین پر اصلی ویکسین  اور باقی ماندہ پر  ڈمی  ویکسین کی آزمائش کی گئی ۔

آسڑا زینیکا کے اسپتالوں میں زیر علاج مریضوں  پر اثرات 100 فیصد تک رہے ہیں تو نئے واقعات کے برخلاف اس کی کامیابی  کی سطح 79 فیصد تک رہی ہے۔

65 سال سے زائد کے انسانوں  پر یہ ویکسین 80 فیصد تک  مؤثر رہی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس برطانیہ میں اس ویکسین  پر کیے گئے تجربات میں اس کے 62 فیصد تک مؤثر ہونے کا مشاہدہ ہوا تھا۔

 

 



متعللقہ خبریں