کورونا وائرس: مشرق کے حالات

یوکرائن بھارت سے کووی شیلڈ ویکسین کی 5 لاکھ خوراکیں خریدے گا

1587662
کورونا وائرس: مشرق کے حالات

کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں اموات کی تعداد 24 لاکھ 73 ہزار 430 سے تجاوز کر چکی ہے۔ وائرس کے مریضوں کی تعداد 11 کروڑ 16 لاکھ 89 ہزار اور صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 8 کروڑ 68 لاکھ 56 ہزار ہے۔

مشرق میں وباء کے مرکز ملک بھارت میں حالیہ 24 گھنٹوں کے دوران 99 کے اضافے سے اموات کی کُل تعداد ایک لاکھ 56 ہزار 339 اور  14 ہزار 315 کے اضافے سے مریضوں کی کُل تعداد ایک کروڑ 9 لاکھ 91 ہزار 91 ہو گءی ہے۔

روس میں اموات کی تعداد 83 ہزار 293 اور مریضوں کی تعداد 41 لاکھ 64 ہزار ہو گئی ہے۔

7 ہزار 333 اموات اور 4 لاکھ 23 ہزار 311 مریضوں کے ساتھ جاپان کے فائزر سے ویکسین کی دوسری کھیپ وصول کر لی ہے۔

تیونس میں کورونا وائرس کی وجہ سے اموات کی تعداد 7 ہزار 755 اور مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 27 ہزار 643 ہے۔ ملک میں کورونا  کے تبدیل شدہ مقامی وائرس کی نشاندہی ہوئی ہے۔ نیشنل ویکسین کمیشن کے سربراہ الہاشمی الوزیر  نے کہا ہے کہ  ابتدائی تحقیق  کے مطابق تاحال اس تبدیل شدہ وائرس کے وباء کی شکل اختیار کرنے کی علامات موجود نہیں ہیں۔ وزیر نے کہا ہے کہ ملک میں مقامی تبدیل شدہ کورونا وائرس کی وجہ سے ایک شخص کی موت واقع ہو چکی ہے۔

اسرائیل میں اموات کی تعداد 5 ہزار 526 اور مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 44 ہزار ہے۔ اسرائیل وزارت صحت کے مطابق فائزر اور بائیون ٹیک کی مشترکہ تیار کردہ کووڈ۔19 ویکسین نے  اموات کی تعداد میں 98.9 فیصد کمی کی ہے۔

25 ہزار 103 اموات اور 13 لاکھ 4 ہزار مریضوں کے ساتھ یوکرائن بھارت سے کووی شیلڈ ویکسین کی 5 لاکھ خوراکیں خریدے گا۔

ملائیشیا میں اموات کی تعداد ایک ہزار 51 اور مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 80 ہزار 272 اور

کویت میں اموات کی تعداد ایک ہزار 39 اور مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 83 ہزار 328 ہے ۔ ملک میں شہریوں کے علاوہ داخلے و خروج کی ممانعت  کو تا حکم ثانی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں