ہیلتھ ٹوئرازم میں ترکی نے ریکارڈ توڑ ڈالے

گذشتہ سال کورونا وائرس کی وجہ سے سیاحتی پابندیوں کے باوجود دنیا بھر سے 12 لاکھ سیاح علاج معالجے کے لئے ترکی آئے

1587585
ہیلتھ ٹوئرازم میں ترکی نے ریکارڈ توڑ ڈالے

گذشتہ سال کورونا وائرس کی وجہ سے سیاحتی پابندیوں کے باوجود دنیا بھر سے 12 لاکھ سیاح علاج معالجے کے لئے ترکی آئے۔

کووِڈ۔19 کے خلاف جدوجہد میں ویکسین مہم کی کامیابی، وباء کے دوران سٹی ہسپتالوں کے اہم کردار اور قابل صحت کے عملے کی وجہ سے ترکی کے شعبہ صحت کو  دنیا بھر میں سراہا  جا رہا ہے۔

عالمی ہیلتھ لیگ میں ترکی،  تائیوان، بھارت اور ملائیشیا  کے بعد چوتھے نمبر پر ہے اور کووِڈ۔19 کی وجہ سے سیاحتی پابندیوں کے باوجود گذشتہ سال کے دوران 12 لاکھ سیاحوں نے صحت کی خدمات حاصل کرنے کے لئے ترکی کو ترجیح دی۔

صحت کی خدمات حاصل کرنے کے لئے ترکی  کو ترجیح دینے والے ممالک  میں ترتیب سے عراق، لیبیا، آذربائیجان، الجزائر، سعودی عرب اور قزاقستان شامل ہیں۔

سیاحوں نے سب سے زیادہ جراحی آپریشنوں کے شعبے میں خدمات حاصل کیں۔

دل اور شریانوں کے آپریشن، ٹیسٹ ٹیوب بچوں اور کینسر کے علاج کے لئے سیاحوں نے ترک ڈاکٹروں کا انتخاب کیا۔

سال 2020 میں ہیلتھ ٹوئر ازم سے 4 بلین ڈالر زرِ مبادلہ کمایا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں