عالمی وبا 20 لاکھ 83 ہزار سے زائد جانیں نگل گئی،9 کروڑ 73 لاکھ سے زائد متاثر

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 9 کروڑ 73 لاکھ 25 ہزار 443 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 20 لاکھ 83 ہزار 754 ہو گئیں جبکہ 6 کروڑ 98 لاکھ 82 ہزار 77 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں

1568234
عالمی وبا  20 لاکھ 83 ہزار سے زائد جانیں نگل گئی،9 کروڑ 73 لاکھ سے زائد متاثر

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 9 کروڑ 73 لاکھ 25 ہزار 443 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 20 لاکھ 83 ہزار 754 ہو گئیں جبکہ 6 کروڑ 98 لاکھ 82 ہزار 77 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے واقعات اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں  امریکہ پہلا  ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 4 لاکھ 15 ہزار 894 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 49 لاکھ 98 ہزار 975 ہو چکی ہے۔

1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس سے 1 لاکھ 52 ہزار 906 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس موذی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 6 لاکھ 11 ہزار 719 ہو گئی۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے جہاں یہ جان لیوا وائرس 2 لاکھ 12 ہزار 893 زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 86 لاکھ 39 ہزار 868 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 67 ہزار 220 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 36 لاکھ 33 ہزار 952 ہو چکی ہے۔

برطانیہ میں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات دوبارہ تیزی سے بڑھنے لگی ہیں، یہاں اس سے اموات کی تعداد 93 ہزار 290 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 35 لاکھ 5 ہزار 754 ہو چکی ہے۔

فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 71 ہزار 652 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل  واقعات 29 لاکھ 65 ہزار 117 رپورٹ ہوئے ہیں۔

اٹلی میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 83 ہزار 681 ہو گئی جبکہ اس کے کل مریض 24 لاکھ 14 ہزار 166 ہو گئے۔

اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 54 ہزار 637 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 24 لاکھ 12 ہزار 318 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

جرمنی اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر ہے جہاں کورونا وائرس 50 ہزار 296 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس کے 20 لاکھ 90 ہزار 161  مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

 

 

 

 



متعللقہ خبریں