جنوبی کوریا: نئی قسم کے سوائن فلو کی نشاندہی، وائرس کے مریضوں کی تعداد 67 ہو گئی

وزارتِ زراعت، خوراک و دیہی امور نے وائرس کیسز کی وجہ سے متاثرہ پولٹری فارم  کی تمام مرغیوں کو تلف کرنے کے احکامات جاری کر دئیے

1567506
جنوبی کوریا: نئی قسم کے سوائن فلو کی نشاندہی، وائرس کے مریضوں کی تعداد 67 ہو گئی

جنوبی کوریا کے پولٹری فارموں میں نئے سوائن فلو کی نشاندہی کی گئی ہے۔

ملک میں ماہِ اکتوبر سے  لے کر اب تک  اس نئے سوائن فلو کے 67 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

یونہاپ خبر رساں ایجنسی کے مطابق وزارتِ زراعت، خوراک و دیہی امور نے دارالحکومت سیول کے جنوبی شہر یونگن میں سوائن فلو  کا سبب بننے والے "H5N8 " وائرس  کی موجودگی کا اعلان کیا ہے۔

وزارت نے وائرس کیسز کی وجہ سے متاثرہ پولٹری فارم  کی تمام مرغیوں کو تلف کرنے اور فارم سے 10 کلومیٹر تک کی مسافت پر واقع تمام فارموں میں 30 روزہ قرنطینہ لگانے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

یونگن شہر کے صوبے  گیونگی  کے تمام پولٹری فارموں میں بھی 7 روزہ قرنطینہ لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں