کورونا وائرس: امریکہ اور یورپ کے حالات

80 ہزار 868 اموات کے ساتھ انگلینڈ، اٹلی  کو پیچھے چھوڑ کر ،اموات کے اعتبار سے یورپ میں پہلے نمبر پر آ گیا

1560648
کورونا وائرس: امریکہ اور یورپ کے حالات

کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں اموات کی تعداد 19 لاکھ 35 ہزار 210 سے تجاوز کر چکی ہے۔ دنیا بھر میں وائرس کے مریضوں کی تعداد  9 کروڑ ایک لاکھ  ایک  ہزار اور صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 6 کروڑ 44 لاکھ 92 ہزار ہے۔

امریکہ میں اموات کی تعداد 3 لاکھ 81 ہزار 480 اورمریضوں کی تعداد 2 کروڑ26 لاکھ 99 ہزار 938 ہے۔

80 ہزار 868 اموات کے ساتھ انگلینڈ، اٹلی  کو پیچھے چھوڑ کر ،اموات کے اعتبار سے یورپ میں پہلے نمبر پر آ گیا ہے۔ ملک میں مریضوں کی تعداد 31 لاکھ 7 ہزار 409 ہو گئی ہے۔ ملکہ الزبتھ دوئم اور ان کے شوہر شہزادہ فلپ نے بھی کورونا ویکسین لگوا لی ہے۔

فرانس میں اموات کی تعداد 67 ہزار 599 اور مریضوں کی تعداد 27 لاکھ 67 ہزار 312 ہے۔

میکسیکو میں کورونا وائرس کی وجہ سے اموات کی تعداد ایک لاکھ 33 ہزار 204 اور مریضوں کی تعداد 15  لاکھ 24 ہزار 36 ہے۔

کیتھولک کے روحانی پیشوا اور ویٹیکن کے سربراہ پوپ فرانسس نے بھی کووِڈ۔19 ویکسین لگوانے کا اعلان کیا ہے۔ پوپ نے کہا ہے کہ ویٹیکن میں آئندہ ہفتے ویکسین مہم شروع ہو جائے گی۔ میں نے بھی اپنا نام درج کروا دیا ہے۔ ویکسین ضروری ہے۔



متعللقہ خبریں