ترکیہ 10 سالوں سے چوٹی پر

ترکیہ، 2013 سے 2022 تک کے 10 سالہ عرصے میں گندم کے آٹے کا نمبر ون برآمد کنندہ رہا ہے: عالمی بینک

2121529
ترکیہ 10 سالوں سے چوٹی پر

ترکیہ 10 سالوں تک گندم کے آٹے کی برآمدات میں چوٹی پر رہا ہے۔

عالمی بینک کے حالیہ اعداد و شمار کے مطابق  2013 سے  2022 تک کے 10 سالہ عرصے میں  ترکیہ   گندم کے آٹے کا نمبر ون برآمد کنندہ رہا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق 2013 میں ترکیہ نے 2،1 ملین ٹن آٹا برآمد کیا۔ 2016 تک اس شعبے میں ترکیہ کی برآمدات مستقل اضافے کے ساتھ 3،5 ملین ٹن تک پہنچ گئیں۔

2017 سے 2021 کے دوران برآمدات میں کمی آنے کے باوجود ترکیہ کی گلوبل قائدانہ حیثیت  متاثر نہیں ہوئی۔ 2022 میں آٹے کی برآمدات 3،1 ملین ٹن ریکارڈ کی گئیں۔

2013 سے 2022 کے دوران ترکیہ کی آٹے کی برآمدات میں 43،8 فیصد اضافہ ہوا اور جن ممالک کے ہاتھ سب سے زیادہ آٹا فروخت کیا گیا ان میں قزاقستان، جرمنی، ازبکستان، ارجنٹائن اور بھارت  سرفہرست رہے۔



متعللقہ خبریں