اسرائیل،یوکرین اور تائیوان کی مالی امداد، امریکی سینیٹ نے بھی بل کی منظوری دے دی

95 ارب ڈالر کے پیکیج میں سے 61 ارب ڈالر یوکرین اور تائیوان کے لیے ہوں گے جبکہ 26 اعشاریہ ایک ارب ڈالر اسرائیل کی  عسکری امداد کے لیے ہوں گے، اس 26 اعشاریہ ایک ارب ڈالر میں سے 9 اعشاریہ ایک ارب ڈالر غزہ میں انسانی حقوق کی بنیاد پر امداد کے لیے ہوں گے

2131401
اسرائیل،یوکرین اور تائیوان کی مالی امداد، امریکی سینیٹ نے بھی بل کی منظوری دے دی

امریکی ایوان نمائندگان کے بعد سینیٹ نے بھی اسرائیل، یوکرین اور تائیوان کے لیے 95 ارب ڈالر کے امدادی پیکیج کی منظوری دیدی ہے ۔

خبر  کے مطابق، کانگریس نے اسرائیل، یوکرین اور تائیوان کے لیے امدادی پیکیج کا بل 18 کے مقابلے میں 79 کی واضح اکثریت سے منظور کیا۔

سینیٹ کی جانب سے منظور کیے گئے 95 ارب ڈالر کے پیکیج میں سے 61 ارب ڈالر یوکرین اور تائیوان کے لیے ہوں گے جبکہ 26 اعشاریہ ایک ارب ڈالر اسرائیل کی  عسکری امداد کے لیے ہوں گے، اس 26 اعشاریہ ایک ارب ڈالر میں سے 9 اعشاریہ ایک ارب ڈالر غزہ میں انسانی حقوق کی بنیاد پر امداد کے لیے مختص ہوں گے۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے سینیٹ کی جانب سے پیکیج کی منظوری کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ بل کی منظوری سے ہماری قوم اور دنیا مزید محفوظ ہو سکے گی، جیسے ہمارے دوست حماس کی دہشتگردی اور روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے ظلم و جبر کا مقابلہ کر رہے ہیں۔

اسرائیل اور یوکرین کے لیے منظور پیکیج پر جلد امریکی صدر کی جانب سے دستخط متوقع ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل رواں  سال  فروری میں بھی کانگریس سے اسی قسم کا بل  منظور کیا تھا لیکن قدامت پسند گروپ کی جانب سے یوکرین کو مالی امداد  کی مخالفت کے باعث بل کو منظوری کے لیے امریکی سینیٹ  میں پیش کیا گیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں