ترکیہ سے چائے کی ریکارڈ برآمدات

مشرقی بحیرہ اسود ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق ترکیہ میں کاشت کی جانے والی  چائے سال کے 3 مہینوں میں 96 ممالک، خود مختار اور فری زونز  کو فروخت کی گئی

2130827
ترکیہ سے چائے کی ریکارڈ برآمدات

جنوری تا مارچ کے عرصے میں ترکیہ  سے چائے کی برآمدات گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 20 فیصد بڑھ کر 8 ملین 555 ہزار 356 ڈالر تک پہنچ گئیں۔

مشرقی بحیرہ اسود ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق ترکیہ میں کاشت کی جانے والی  چائے سال کے 3 مہینوں میں 96 ممالک، خود مختار اور فری زونز  کو فروخت کی گئی۔

چائے کی برآمدات جو کہ جنوری تا مارچ 2023 میں 7 ملین ایک لاکھ 7 ہزار943 ڈالر ریکارڈ کی گئی تھیں، اس سال اسی عرصے میں 20 فیصد بڑھ کر 8 ملین 5 لاکھ 55 ہزار  356 ڈالر تک پہنچ گئیں۔

ترک چائے کی برآمدی مقدار جو گزشتہ سال کی پہلی سہ ماہی میں 1465 ٹن تھی، امسال اسی عرصے میں 1828 ٹن تک پہنچ گئی۔

سب سے زیادہ چائے بیلجیم، برطانیہ اور امریکہ کو برآمد کی گئی ہے۔

 



متعللقہ خبریں