ایریکسن ٹیلی کمیونیکیشن مالی مشکل میں،1200 ملازمین فارغ

کمپنی نے کہا ہے کہ وہ  اس سال اپنی پیداوار کو بڑھانے  کی کوشش جاری رکھے گی، البتہ 1200 ملازمین کی فراغت کےلیے  یونینوں سے مذاکرات بھی شروع کر دیئے ہیں

2120545
ایریکسن  ٹیلی کمیونیکیشن مالی مشکل میں،1200 ملازمین فارغ

 سویڈش ٹیلی کمیونیکشن کمپنی ایریکسن نے آرڈرز کی کمی کے باعث  1200 ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 کمپنی نے بتایا ہے کہ  سرمایہ کاری  کی مد میں  عالمی مالیت  کو کم کرنے کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

 کمپنی نے کہا ہے کہ وہ  اس سال اپنی پیداوار کو بڑھانے  کی کوشش جاری رکھے گی، البتہ 1200 ملازمین کی فراغت کےلیے  یونینوں سے مذاکرات بھی شروع کر دیئے ہیں۔

کمپنی کا مزید کہنا ہے کہ  سا سال موبائل نیٹ ورکس کے صارفین انتہائی محتاط انداز میں قدم اٹھا رہے ہیں جس کی وجہ سے  آرڈرز کی طلب  میں کمی واقع ہو رہی ہے ۔

 کمپنی نے اس سے قبل مالی اخراجات میں کمی کے لیے  دنیا بھر سے 8500  جبکہ سویڈن میں 1400 ملازمین کو فارغ کر دیا تھا۔

 

 

 



متعللقہ خبریں